وزارتِ تعلیم

این سی ٹی ای نے  رہنمائی کے قومی مشن  کو نافذ کرنے کی خاطر 31 مئی اور یکم  جون 2023 کو60 رہنماؤں کے لئے  صلاحیت سازی سے متعلق 2 روزہ  ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 01 JUN 2023 6:11PM by PIB Delhi

نیشنل مشن فار مینٹرنگ (این ایم ایم )، جس کا تصور این ای پی 2020 میں  کیا گیا تھا، اسکول کے اساتذہ کو رہنمائی فراہم کرنے اور ان کی مسلسل پیشہ ورانہ فروغ  کو یقینی بنانے کے لیے ہے تاکہ شاندار پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعدادتیارکی جاسکے ۔ یہ ممکنہ رہنما ،رہنماؤں  اور رہنما کی عمر یا عہدے سے قطع نظر، ہماری قوم کے 21ویں صدی کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں اپنا   اہم کردار اداکریں گے۔ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای )نے 29 جولائی 2022 کو ملک بھر میں منتخب 30  سینٹرل  اسکولوں (15کے ویز، 10جے این ویزاور 5سی بی ایس ای)آزمائشی بنیادپرشروع کیاہے۔  

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T6A1.jpg

این ایم ایم  کے مؤثر نفاذ کے لیے، این سی ٹی ای نے 31 مئی اور یکم  جون 2023 کو 60 رہنماؤں کے لئے   صلاحیت سے متعلق ایک 2 روزہ  ورکشاپ کا منعقد کر رہا ہے تاکہ اساتذہ کو ضروری رہنمائی کے ہنر اور تکنیکوں کے ساتھ معیاری پیشہ ورانہ مدد فراہم کی جا سکے۔ این سی ٹی ای ، کے چیئرپرسن  پروفیسر یوگیش سنگھ نے اس دوروزہ وکشاپ میں ،مہمان خصوصی  کی حیثیت سے شرکت کی اور وہاں موجود معززین اور رہنماؤں سے خطاب کیا۔ انہوں نے این سی ٹی ای کے ممبرسکریٹری محترمہ کیسانگ وائی شیرپا  کی موجودگی میں این ایم ایم  ویب پورٹل کا بھی آغاز کیا تاکہ تال میل اورغیرمطابقت  پذیرطریقوں  کا استعمال کرتے ہوئے رہنمائی سے متعلق اجلاسوں میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔مذکورہ  پورٹل اساتذہ کے لیے کامیاب اور موثر رہنمائی کے  اجلاس  کے انعقاد کی خاطر ایک انٹرفیس کے طور پر کام کرے گا جو اعتماد، دریافت اور تعمیری نوعیت کی معلومات  کے ذریعے سہولت فراہم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00225RP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QRU7.jpg

این سی ٹی ای  نے مختلف شعبوں  سے تعلق رکھنے والے  60 نمایاں پیشہ ور افراد کو این ایم ایم  کے لیے رہنماکی حیثیت سے  شامل کیا ہے اس میں  انسٹرکشنل لیڈرشپ  اسکلز، ڈیجیٹل تعلیم، سماجی-جذباتی  تدریس، شمولیت والی تعلیم، پیشہ ورانہ لیاقت اور اخلاقیات، کلاس روم مینجمنٹ، صلاحیت سازی سے متعلق  21 ویں صدی کی  ہنر مندیاں، انٹر پرسنل اسکلز/کمیونٹی انگیج منٹ ،  ایکشن ریسرچ، ہولیسٹک اسیسمنٹ، آرٹ انٹیگریٹڈ پیڈاگوجی، ٹیچرز مینٹل ہیلتھ مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

***********

(ش ح ۔ش  م ۔ ع آ)

U -5754



(Release ID: 1929273) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu