یو پی ایس سی

جناب بدیوت بہاری سوین، آئی اے ایس (گجرات کیڈر 1988) نے آج یو پی ایس سی کے رکن کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا

Posted On: 01 JUN 2023 3:13PM by PIB Delhi

جناب بدیوت بہاری سوین، آئی اے ایس (گجرات کیڈر 1988) نے آج یونین پبلک سروس کمیشن کے ممبر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر منوج سونی نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

 

جناب بدیوت بہاری سوین نے 1988 میں گجرات کیڈر میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت اختیار کی۔ 1989 اور 2018 کے درمیان جناب سوین حکومت گجرات میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ گجرات بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابتدائی تعلیم کے سیکرٹری، صنعتوں کے کمشنر، وائس چانسلر، گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گجرات کے چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدوں پر فائز رہے۔

جناب بدیوت بہاری سوین نے سال 2018 میں محکمہ تجارت میں بطور ایڈیشنل سکریٹری خصوصی اقتصادی زون کے انچارج، آزاد ریاستوں کے دولت مشترکہ (سی آئی ایس) ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات، ایکسپورٹ انشورنس کے سربراہ کی حیثیت سے حکومت ہند کی نمائندگی کی۔ وہ کمبرلے پروٹوکول کے چیئرمین اور ورلڈ ایکسپو-دبئی میں ہندوستان کے کمشنر جنرل تھے۔

سال 2020 میں، خصوصی ترقی پر، انہیں محکمہ تجارت میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے تجارتی پالیسی ڈویژن، سی آئی ایس اور اوشیانا ڈویژن کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی سنبھالا۔

جنوری 2021 میں، انہیں مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت میں سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ مئی 2023 تک یہاں سروس میں رہے۔

انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کی ڈگری اور دی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اسٹڈیز، دی ہیگ، نیدرلینڈ سے پبلک پالیسی اور مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

وہ آٹوگراف شدہ کتابوں اور عصری ہندوستانی فن کے اجماع کار ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5727



(Release ID: 1929220) Visitor Counter : 111