مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’پی ایم سواندھی، اسٹریٹ وینڈرز کے مابین انٹرپرینیورشپ اور استحکام کو فروغ دی رہی ہے‘‘ ~ شری ہردیپ ایس پوری


~ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پی ایم سواندھی اسکیم کے 3 کامیاب سال کا جشن منایا

Posted On: 01 JUN 2023 2:28PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے، وزیر اعظم کی اسٹریٹ وینڈر کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کے 3 یادگار سالوں کی کامیاب تکمیل پر اس کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم سواندھی یوجنا، سرکاری اسکیموں کے تیز ترین رول آؤٹ میں سے ایک ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم سواندھی نے ہندوستان کے شہروں اور قصبوں میں مالی شمولیت اور ڈیجیٹل خواندگی کی ایک بے مثال لہر کی قیادت کی ہے جس نے اسٹریٹ وینڈرز کو وقار اور استحکام فراہم کیا ہے۔

پی ایم سواندھی اسکیم، یکم جون 2020 کو شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد خوانچہ فروشوں کے اندر سواروزگار، سوالمبن، سوابھیمان (ذاتی روزگار، خود کفالت، اور خود اعتمادی) کو بحال کرنا ہے۔ یہ حکومت ہند کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مائیکرو کریڈٹ اسکیموں میں سے ایک بن گئی ہے اور اس نے اپنے شہریوں کو قرضہ تک رسائی اور سماجی تحفظ کی اسکیموں سے تعلق فراہم کیا ہے۔

آج یہاں وگیان بھون میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)نے، پی ایم اسٹریٹ وینڈر کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) یوجنا کے 3 سال کے سفر کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس اسکیم نے کووڈ-19سے متاثرہ اسٹریٹ وینڈرز کو اپنی روزی روٹی دوبارہ شروع کرنے کا اختیار دیا ہے۔ صرف یہی نہیں، اس نے اسٹریٹ وینڈرز کی مالی شمولیت اور انہیں مرکزی دھارے میں شامل کرنے میں مختلف سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ وبا کے دوران شروع کی گئی اس اسکیم نے، ملک بھر میں سڑکوں پر دکانداروں کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب کے دوران، پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت، قابل ذکر کامیابیوں اور اقدامات کو اجاگر کرنے والا ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔ یہ کتابچہ ملک بھر میں خوانچہ فروشوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے، اسکیم کے ذریعے شروع کیے گئے مختلف اقدامات اور اصلاحات کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے۔ تقریب میں ایم او ایچ یو اےکےسکریٹری جناب منوج جوشی نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈی جی (میڈیا) جناب راجیو جین؛ جوائنٹ سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹرجناب راہول کپوراور مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، بینکوں، ڈیجیٹل ادائیگی فراہم کرنے والے، کلیدی شراکت داروں اور پی ایم سواندھی سے استفادہ کرنے والے اسٹریٹ وینڈرز کے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے اسٹریٹ وینڈرز کے لیے ایک پی ایم سواندھی موبائل ایپ لانچ کیا، تاکہ قرض کی درخواست کے عمل کو آسان بنایا جاسکے اور اسٹریٹ وینڈرز کو اسکیم کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کی جاسکیں۔ مزید برآں، پی ایم سواندھی پورٹل پر اسٹریٹ وینڈرز کے لیے ' ادیم ' اندراج اور ادیم اسسٹ' سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ایک سہولت بھی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ایم ایس ایم ای کی مدد سے شروع کی گئی تھی تاکہ دکانداروں کو اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے،ادیم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A6YK.png

مزید برآں، ریاستوں اور قرض دینے والے اداروں، جنہوں نے اس اسکیم کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کو بھی کوانچہ فروشوں کو بااختیار بنانے میں، ان کی گرانقدر شراکت کے لیے، اعزاز سے نوازا گیا۔ بینکوں کے درمیان، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، اور یونین بینک آف انڈیا کو اسٹریٹ وینڈرز کو بڑی تعداد میں قرض کی پیشکش کرنے پر مبارکباد دی گئی۔ آر آر بی ایس میں سے آندھرا پردیش گرامین وکاس بینک، اور ریاستی کوآپریٹو بینکوں کی طرف سے اسٹرندھی کریڈٹ کوآپریٹیو فیڈریشن لمیٹڈ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FKI3.jpg

ایم او ایچ یو اے، کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے پی ایم سواندھی اسکیم کے استفادہ کرنے والے اسٹریٹ وینڈرس سے بات چیت بھی کی اور انہیں ان تبدیلیوں سے آگاہ کیا گیا جو اسکیم ان کی زندگیوں میں لائی ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں، اربن لوکل باڈیز، قرض دینے والے اداروں اور شراکت داروں سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اسکیم کی کامیابی میں بھرپور تعاون اور حصہ رسدی کریں۔

پی ایم سواندھی اسکیم نے پچھلے تین سالوں میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ یہ اسکیم اسٹریٹ وینڈرز کو تین قسطوں میں ورکنگ کیپیٹل لون کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ہندوستان بھر میں 36 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈرز کو مائیکرو کریڈٹ فراہم کر رہا ہے۔ 30 جون 2023 تک، 48.5 لاکھ قرض کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں، جن میں 46.4 لاکھ سے زیادہ قرضے اسٹریٹ وینڈرز کو دیے گئے ہیں، جن کی کل رقم 5,795 کروڑ روپے ہے۔ ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور تربیت، اسکیم کا ایک کلیدی جزو رہا ہے اور وزارت تمام پی ایم سواندھی مستفیدین کو ڈیجیٹل لین دین کرنے اور اس طرح انہیں سماجی قبولیت اور وقار فراہم کرنے کی تربیت دینے کے لیے مختلف کوششیں کر رہی ہے۔

*****

U.No.5733

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1929217) Visitor Counter : 135