یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

کنٹریکٹ کی بنیاد پر جوائنٹ سکریٹری کی سطح/ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری  کی سطح کے عہدوں کے لیے لیٹرل بھرتی


تین جوائنٹ سکریٹریز اور 14 ڈائرکٹرس/ڈپٹی سیکریٹریز کو لیٹرل بھرتی کے ذریعے شامل کیا جائے گا

Posted On: 01 JUN 2023 3:31PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے اشتہار نمبر 52/2023، مورخہ 20 مئی2023 کے تسلسل میں، جوائنٹ سکریٹری/ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری کی سطح کی 20 آسامیوں کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر درخواستیں طلب کرتے ہوئے عملے اور تربیت  کے محکمے  (ڈی او پی اینڈ ٹی)، حکومت ہند  نے  حکومت  کے درج محکموں / وزارتوں میں  کنٹریکٹ کی بنیاد پر جوائنٹ سکریٹری/ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری کی سطح کی اضافی 17 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی  ہیں:

  1. محکمہ صحت اور خاندانی بہبود، وزارت صحت اور خاندانی بہبود
  2. وزارت بجلی
  3. دیہی ترقی کا محکمہ، دیہی ترقی کی وزارت
  4. زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت
  5. مالیاتی خدمات کا محکمہ، وزارت خزانہ
  6. شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

تین جوائنٹ سیکرٹریز اور 14 ڈائریکٹرز/ ڈپٹی سیکرٹریز کو مذکورہ  بالا وزارتوں/ محکموں میں لیٹرل بھرتی کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔

ا تفصیلی اشتہار اور میدواروں کے لئے  ہدایات کمیشن کی ویب سائٹ پر 3 جون 2023 کو اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 3 جون 2023 سے 3 جولائی 2023 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

انٹرویو کے لیے  امیدواروں کی چنیدہ فہرست  امیدواروں کے ذریعہ  ان کی آن لائن درخواست میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر  تیار کی جائے گی۔ انہیں یہ  یقینی بنانا ہوگا کہ اس طرح فراہم کردہ معلومات درست ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5723


(Release ID: 1929192) Visitor Counter : 118