امور داخلہ کی وزارت

منی پور کے اپنے چار روزہ دورے کے آخری دن، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کا امپھال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب


جناب امت شاہ نے، مودی حکومت کی جانب سے، منی پور تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا؛ تمام طبقوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، امن برقرار رکھیں اور ہم آہنگی کو فروغ دیں

ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی سربراہی میں،منی پور تشدد کی تحقیقات کے لیے، عدالتی کمیشن قائم کیا جائے گا

منی پور کے گورنر کی سربراہی میں ایک امن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس میں تمام طبقات کے نمائندوں کو شامل کیا جائےگا

تشدد میں جان بحق ہونے والوں کے قریبی لواحقین کو، حکومت ہند اور منی پور سرکار کے راحت اور بازآبادکاری پیکیج کے تحت،ڈی بی ٹی کے ذریعے، 10 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی

تمام رجسٹرڈ معاملوں میں سے، 5 شناخت شدہ معاملات سمیت 6 معاملات اور عام سازش کے ایک کیس کی جانچ سی بی آئی کی خصوصی ٹیم کرے گی

منی پور میں ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت ہند نے مقررہ کوٹے کے علاوہ 30000 میٹرک ٹن چاول بھیجا ہے؛ گیس سلنڈر، پیٹرول اور سبزیوں کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں

حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی 8 میڈیکل ٹیموں میں سے 3 ٹیمیں، منی پور پہنچ چکی ہیں اور 5 ٹیمیں جلد پہنچ جائیں گی؛ یہ ٹیمیں مورہ، چورا چند پور اور کانگ پوکپی علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کریں گی

کھونگ سانگ ریلوے اسٹیشن پر ایک عارضی پلیٹ فارم قائم کرکے، باقی ملک سے منی پور کو ضروری اشیاء کی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا

سفر میں آسانی کے لیے چورا چند پور، مورہ اور کانگ پوکپی سے ہیلی کاپٹر کی ایک عارضی سہولت شروع کی جا رہی ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن کی معطلی کے معاہدے کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سےسختی سے نمٹا جائے گا اور اسے معاہدے سے انحراف تصور کیا جائے گا؛ متعلقہ فریق معاہدے کی تمام شرائط پر سختی سے عمل کریں

جن کے پاس اسلحہ ہے وہ اسےپولیس کے حوالے کر دیں، پولیس کی جانب سےتلاشی کی کاروائی کے دوران اسلحہ برآمد ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

منی پور میں سلامتی کو برقرار رکھنے والی تمام ایجنسیوں کے درمیان بہتر اور غیر جانبدارانہ تال میل کے لیے، ایک بین-ایجنسی یونیفائیڈ کمان قائم کی جائے گی

پڑوسی ممالک سے آنے والے لوگوں کے بائیو میٹرک اور آنکھوں کے نقوش بھی لیے جا رہے ہیں

Posted On: 01 JUN 2023 3:40PM by PIB Delhi

منی پور کے اپنے چار روزہ دورے کے آخری دن، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج امپھال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جناب امت شاہ نے تشدد سےمتاثر منی پور کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے، بات چیت کرنے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے منی پور کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور امن برقرار رکھیں۔ مودی حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ نے منی پور تشدد میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ منی پور تشدد کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی صدارت میں ایک عدالتی کمیشن قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے گورنر کی صدارت میں ایک امن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس میں تمام طبقات کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت ہند اور حکومت منی پور کے راحت اور بازآبادکاری پیکیج کے تحت، تشدد میں اپنی جان گنوانے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔ منی پور سرکار اور حکومت ہند می سے ہر ایک،پانچ پانچ لاکھ روپے فراہم کرے گی جو ان کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے والی تمام ایجنسیوں کے درمیان بہتر اور غیر جانبدارانہ تال میل کے لئے، سیکورٹی ایڈوائزر جناب کلدیپ سنگھ کی صدارت میں، ایک بین- ایجنسی یونیفائیڈ کمان قائم کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ کیسوں میں سے 5 شناخت شدہ کیسوں سمیت 6 معاملات اور عام سازش کے ایک کیس کی جانچ، سی بی آئی کی خصوصی ٹیم کرے گی۔ تشدد کی وجہ کی، بغیر کسی تعصب اور امتیاز کے تفتیش کی جائے گی اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے قصورواروں کو سزا دینے کے لیے سخت کارروائی کی جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منی پور میں ضروری اشیاء کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند نے مقررہ کوٹے کے علاوہ مزید 30000 میٹرک ٹن چاول بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ گیس سلنڈر، پیٹرول اور سبزیوں کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھونگ سانگ ریلوے اسٹیشن پر ایک عارضی پلیٹ فارم قائم کرکے باقی ملک سے منی پور کو ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ چورا چند پور، مورہ اور کانگ پوکپی سے عارضی ہیلی کاپٹر کی سہولت شروع کی جا رہی ہے، جو ہوائی اڈے اور دور دراز کے مقامات پر صرف 2000 روپے فی شخص کے حساب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کا بقیہ خرچہ حکومت ہند اورمنی پور سرکار فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی 8 میڈیکل ٹیموں میں سے، 3 ٹیمیں منی پور پہنچ چکی ہیں اور 5 ٹیمیں جلد پہنچ جائیں گی۔ یہ ٹیمیں مورہ، چورا چند پور اور کانگ پوکپی علاقوں میں لوگوں کوصحت کی سہولیات فراہم کریں گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مسابقتی امتحانات اور تعلیمی نظام منی پور کے طلبہ کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے، حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے افسران، منی پور کے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کر رہے ہیں جوکہ آن لائن تعلیم، امتحانات اور فاصلاتی تعلیم کا بندوبست کرنے کا منصوبہ ہے، جو 2 دن میں تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل میڈیم کے ذریعے چورا چند پور، مورہ اور کانگ پوکپیٹ سے، منی پور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ منی پور میں تمام انتظامات کے ہموار امور کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کے ایک جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسران اور مختلف وزارتوں کے ڈائریکٹر سطح کے پانچ افسران، ریاست میں موجود رہیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ میانما اور منی پور سرحد کے ساتھ 10 کلومیٹر طویل سرحد پر، باڑ لگانے کا آزمائشی کام، حکومت ہند نے مکمل کر لیا ہے، جبکہ 80 کلومیٹر طویل باڑ لگانے کے کام کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے اور باقی سرحدی علاقے پر باڑ لگانے کےسروے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے آنے والے لوگوں کے بائیو میٹرک اور آنکھوں کے نقوش بھی لیے جا رہے ہیں، تاکہ کوئی بھی خطے میں تشدد کو ہوا نہ دے سکے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ معطلی کے آپریشن معاہدے کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اسے معاہدے سے انحراف تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تمام شرائط پر متعلقہ فریقین کو سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ جناب شاہ نے کہا کہ لوگ اپنے ہتھیار پولیس کے حوالے کر دیں کیونکہ پولیس کی جانب سے تلاشی کی کاروائی کے دوران ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جناب امت شاہ نے سول سوسائٹی کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ یہ وقت امن قائم کرنے اور سماج کے اندر ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو امن کے قیام اور بات چیت اور ہم آہنگی کے ماحول کو فعال کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد، 29 اپریل کو منی پور میں دو گروپوں کے درمیان تشدد شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سالوں سے منی پور بند، ناکہ بندی، کرفیو اور تشدد سے آزاد ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ کی قیادت میں منی پور کی ڈبل انجن والی حکومت نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 سال منی پور کی تاریخ میں ترقی اور امن کے سال ہیں۔ خطے میں مرکزی ادارے کھولنے، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صنعتی سرمایہ کاری لانے، تعلیمی اداروں کو آسانی سے چلا کر منی پور کو تعلیم اور شمال مشرق کا کھیلوں کا مرکز بنانے سمیت کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ منی پور میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے تمام طبقوں کے لوگوں سے ملاقات کی؛ عارضی ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور امپھال، مورہ، چوراچند پور اور کانگ پوکپی میں وفود اور متاثرین سے بات چیت کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ انہوں نے ریاستی کابینہ کے وزراء اور خواتین کی تنظیموں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ اس کے علاوہ جناب شاہ نے میتی کمیونٹی کی تقریباً 22 سول سوسائٹی تنظیموں (سی ایس او) اور کوکی کمیونٹی کے تقریباً 25 سی ایس اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے گزشتہ 2 دنوں کے دوران دانشوروں، پروفیسروں، ریٹائرڈ افسران اور معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے امن کی بحالی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ مزید برآں، کھلاڑیوں اور تمام جماعتوں کے منتخب نمائندوں سے بھی بات چیت کی گئی۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے منی پور کے 4 روزہ دورے کی تفصیلی معلومات

*****

U.No.5732

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1929186) Visitor Counter : 110