یو پی ایس سی

یونین پبلک سروس کمیشن امپھال (منی پور) سینٹر کے امیدواروں کو انفورسمنٹ آفیسر/اکاؤنٹس آفیسر اور اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنر کے2023 کےامتحان کے متبادل مراکز پیش کرتا ہے۔ امتحانات 2 جولائی 2023 کو ہوں گے

Posted On: 01 JUN 2023 4:17PM by PIB Delhi

ریاست منی پور میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے امپھال (منی پور) سینٹر کے امیدواروں کو انفورسمنٹ آفیسر/اکاؤنٹس آفیسر اور اسسٹنٹ پراویڈنٹ فنڈ کمشنر کے2023 کےامتحان 2023 کے درج ذیل متبادل مراکز کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانات 02 جولائی 2023 کو ہوں گے۔

.1 ایزول (میزورم)

 

.2 کوہیما (ناگالینڈ)

 

 .3 شیلانگ (میگھالیہ)

 

 .4دیس پور (آسام)

 

 .5جورہاٹ (آسام)

 

.6 کولکتہ (مغربی بنگال)

 

.7 دہلی

 

امپھال سینٹر کے امیدواروں کو سینٹر کی تبدیلی کا آپشن انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس) سہولت کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ اس سلسلے میں ہر امیدوار کو کمیشن کے یہاں رجسٹرڈ اس کے موبائل نمبر پر ایک پیغام بھیجا جائے گا۔ آئی وی آر ایس کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے امیدواروں کو اپنا مذکورہ رجسٹرڈ موبائل نمبر ہی استعمال کرنا چاہیے۔

متبادل کے طور پر امیدواریونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سے  02 جون 2023 کی دوپہر 12:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 23070641، 23381073، 23384508 اور 23387876

ان فون نمبروں پر یہ سہولت 02 جون 2023 کی دوپہر 12:00 بجے سے شام 5:00 بجے بہم رہے گی۔  امیدوار اس دوران صبح 9.30 بجے سے شام 6.00 بجے تک کال کر سکتے ہیں۔

مزیدیہ کہ ایسے امیدواروں کے لیے مراکز کی تبدیلی کا اختیار بھییو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر 2 جون 2023 کی دوپہر 12 بجے سے 12 جون 2023 کی شام 5 بجے تک چوبیسوں گھنٹے دستیاب رہے گا۔

درج بالا طریقوں میں سے کسی کے ذریعے خواہشمند امیدواروں کی طرف سے مرکز کی تبدیلی کی درخواست ملنے پر انہیں ان کے منتخب کردہ مراکز پر منتقل کیا جائے گا اور اسی کے مطابق ان کے برقی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ایسے ہر امیدوار کو اس کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر مراکز کی تبدیلی کی تصدیق کا پیغام بھیجا جائے گا۔ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ سے یہ برقی ایڈمٹ کارڈ  ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

***

ش ح ۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1929173) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Manipuri