وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہنڈن ائیرفورس اسٹیشن کی کمان کی تبدیلی

Posted On: 01 JUN 2023 12:56PM by PIB Delhi

ایئر کموڈور سنجے چوپڑا نے 01 جون2023 کو ایئر کموڈور ونےپرتاپ سنگھ سے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن کی کمان سنبھالی۔اس موقع پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ایئر کموڈور سنجے چوپڑاکو دسمبر 1995 میں  بھارتی فضائیہ میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر شامل کیا گیا تھا ۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں، 4700 گھنٹے سے زیادہ پرواز کر چکے ہیں اور کالج آف ایئر وارفیئر، سکندرآباد کے سابق طالب علموں میں سے ہیں۔ ایئر آفیسر نے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ، ایک فلائنگ اسٹیشن کی کمان سنبھالی   ہے اور مختلف آپریشنل تقرریوں کا انعقاد کیا ہے۔انہوں نے وایو سینا میڈل  بھی حاصل کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ChangeofCommandofAirForceStationHindanQSAB.jpg

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.5713


(Release ID: 1928961) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu