بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے سبانسیری لوئر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (2000 میگاواٹ) کی تعمیری  پیش رفت  اور حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لیا

Posted On: 31 MAY 2023 2:46PM by PIB Delhi

بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے اروناچل پردیش/آسام میں واقع سبانسیری لوئر ہائیڈرو الیکٹرک  پروجیکٹ (2000 میگاواٹ) کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی، جسے نئی دہلی میں نیشنل ٹنل پاور کارپوریشن کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔

بجلی کے وزیر نے پروجیکٹ سے متعلق تعمیری پیش رفت اور حفاظتی پہلوؤں اور آئندہ مانسون کے پیش نظر کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ کے سربراہ نے آئندہ مون سون مہینوں کے پیش نظر مقررہ تکنیکی پیرامیٹرز کے مطابق حفاظتی امور پر اپنی تیاریوں کی تفصیلات کے ساتھ مختلف ورک پیکجز میں ہونے والی پیش رفت کی موجود  ہ حالت  کے بارے میں بتایا۔ اس منصوبے نے ڈیم کنکریٹنگ میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ (14 بلاکس نے 210 میٹر کی ٹاپ لیول حاصل کر لی ہے اور بقیہ دو بلاکس جون 2023 تک مکمل ہو جائیں گے)، ڈیم کی اونچائی 37 میٹر بڑھائی گئی ہے جس میں گزشتہ  6مہینے کے دوران 2.5 لاکھ کیوبک میٹر سے زیادہ کنکریٹ ڈالا گیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ اس کے علاوہ پاور ہاؤس کی دریا کی سمت والی دیوار کو 116 میٹر کی محفوظ اونچائی تک بڑھا دیا گیا ہے اور تمام یونٹس کے لیے ٹیل ریس چینلز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ واٹر کنڈکٹر سسٹم اب تقریباً تیار ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WEO8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A5YJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HF9R.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B9W9.jpg

معائنہ کے دوران مرکزی وزیر نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اوراین ایچ  پی سی کو  تمام ضروری حفاظتی تدابیر کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہدایت دی۔ اس پروجیکٹ پر، این پی چی سی  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ کمپنی اگلے دسمبر یا جنوری 2024 تک 250 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ پہلے یونٹ کو شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔

میٹنگ میں بجلی کے سکریٹری ، وزارت کے سینئر افسران اور سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی اور این ایچ پی سی کے سینئر افسران نے شرکت کی-

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ع ح- رم)

(01-06-2023)

U-5695



(Release ID: 1928908) Visitor Counter : 83