جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اجے یادو سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

Posted On: 31 MAY 2023 7:05PM by PIB Delhi

بہار کیڈر کے 2005 بیچ کے آئی اے ایس افسر جناب  اجے یادو نے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھال  لی  ہے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) ایک منی رتنا کیٹیگری-I سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز(سی پی ایس ای ) ہے جسے سال 2011 میں شامل کیا گیا تھا، ایس ای سی آئی  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت بھارتی حکومت  کے بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل کے لیے قابل تجدید توانائی کی اسکیموں/ پروجیکٹوں کا بنیادی طورپر  نفاذ کرنے والی ایجنسی ہے۔

آج تک، ایس ای سی آئی  نے 58 جی ڈبلیو سے زیادہ کی قابل تجدید توانائی(آر ای) پروجیکٹ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ  کیا ہے۔ ایس ای سی آئی  اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی ) کے طور پر دیگر پبلک سیکٹر اداروں کے لیے پروجیکٹس کے قیام میں بھی سرگرم ہے۔ ایس ای سی آئی  کو آئی سی آر اے  کی طرف سے اے اے اے  کی اعلی ترین کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہے۔

******

 ش ح ۔ا م۔

U:5681


(Release ID: 1928867) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu