صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کے مرکزی وزیر   نے منی پور میں صحت عامہ  کی کوششوں  میں مدد کےلئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجی ہیں


ان ٹیموں  میں ایمس کلیانی ،ایمس گوہاٹی اور  نیگرمز  شیلانگ کے ڈاکٹرس شامل ہیں

ان ٹیموں  میں شامل یہ ڈاکٹرس سرجری، نفسیات، طب، اوبی ایس اور گائناکالوجی، پیڈیاٹرک، یورولوجی اور ایمرجنسی دیکھ بھال  کے ماہر ہیں

Posted On: 31 MAY 2023 7:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  کی ہدایت پر وزارت صحت نے ڈاکٹروں کی متعدد ٹیموں کو فوری اثر سے منی پور میں تعینات کیا ہے۔

ڈاکٹروں کی چھ ٹیمیں، جن میں ہر ایک  ٹیم میں چار ڈاکٹر ہوں گے جو سرجری، نفسیات، میڈیسن، اوبی ایس اور  گائنی، پیڈیاٹرک، یورولوجی اور ایمرجنسی دیکھ بھال  میں مہارت رکھتے ہیں، ریاست کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کریں گے، جو ریاست میں جاری لڑائی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیموں میں ایمس کلیانی، ایمس گوہاٹی اور نیگرمز شیلانگ کے ڈاکٹر شامل ہیں۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

 

U:5682


(Release ID: 1928862) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu