محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار کےلئے ورکنگ گروپ کی تیسرے میٹنگ ،آئی ایل او، جنیوا میں منعقد

Posted On: 31 MAY 2023 6:59PM by PIB Delhi

بھارتی کی جی 20 صدارت  کے تحت روزگار کے  ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی)کی تیسری میٹنگ کا انعقاد 31 مئی سے 2 جون 2023 کے درمیان سوٹزرلینڈ کے جنیوا  میں آئی ایل او ہیڈکوارٹر  میں  کیا جارہا ہے۔یہ ای ڈبلیو جی کے آغاز سے ہی جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او ) کی سالانہ انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر ایک روزگار  ورکنگ گروپ کو منظم کرنا، جی 20 کی روایت رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016VCR.jpg

اجلاس میں جی 20  کے بیس  رکن ممالک، 09 مہمان ممالک اور چار  بین الاقوامی تنظیموں کے 78 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ محنت اور روزگار کی وزارت  کے بین الاقوامی نالج پارٹنرز یعنی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن آئی ایل او، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی)، انٹرنیشنل سوشل سکیورٹی  ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے)، ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) اور گھریلو نالج پارٹنر یعنی ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت  ، حکومت ہند، گروپ کو اپنی تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے میٹنگ میں شرکت کر رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q4RR.jpg

 

ای ڈبلیو جی  کی یہ میٹنگ بھارتی  صدر ات کے ذریعہ منتخب کردہ ای ڈبلیو جی  2023 کے لیے 3 اہم ترجیحی شعبوں  کے نتائج پر شریک جی 20  ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان ترجیحی شعبوں  میں، 1) عالمی مہارت کے خلا کو دور کرنا 2) جی آئی جی  اور پلیٹ فارم کی معیشت اور سماجی تحفظ (3) سماجی تحفظ کی پائیدار مالی اعانت جیسےتین  اہم موضوعات  شامل ہیں ۔ یہ ترجیحی شعبے تمام رکن اور شریک ممالک اور اس سے آگے کے لیے وسیع مطابقت رکھتے ہیں، کیونکہ یہ عالمی تناظر میں موجودہ چیلنجوں اور مواقع کی عکاسی کرتے ہیں۔ تین دنوں کے دوران، شریک ممالک وزارتی اعلامیہ اور نتائج کی دستاویزات کے مسودے کے لیے بات چیت میں مشغول ہوں گے، جس میں تین ترجیحی شعبے جی 20  شیرپاؤں اور جی 20  رہنماؤں کو ای ڈبلیو جی  کی سفارشات کے ساتھ ساتھ پالیسی اصولوں، اختیارات اور ڈیلیوری ایبلز پر مشتمل ہیں۔

میٹنگ کا آغاز ، محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ بھارت  اور چیئر- ای ڈبلیو جی ، جنہوں نے ای ڈبلیو جی  پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ذہن میں رکھیں  اور ممالک کی آبادی اور ان کی خوشحالی کی خاطر واضح ڈیلیوریبل کے ساتھ ٹھوس نتائج کے ساتھ سامنے آئیں۔ جناب  اندرا منی پانڈے، مستقل نمائندہ، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں بھارت  کے مستقل مشن نے مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ افتتاحی اجلاس  کے بعد سالانہ اپ ڈیٹ میں جی 20  ممالک  اور آئی ایل او اور او ای سی ڈی کی طرف سے  برسبین اور انطالیہ  کے اہداف  کی کامیابی کی طرف پیش رفت کے بارے میں سالانہ اپ ڈیٹ مشترک کی گئی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034HOA.jpg

 

ان سیشنوں کے بعد بھارتی  صدارت کے تحت وزارتی اعلامیہ اور ای ڈبلیو جی  کے نتائج کے دستاویزات کی مزید تطہیر پر حصہ لینے والے ممالک کی طرف سے مکمل لائن بہ لائن مذاکرات ہوئے۔ بھارتی  صدارت نے گوہاٹی ای ڈبلیو جی اجلاس میں وزارتی اعلامیہ کی اکثریت کو حتمی شکل دے کر اہم کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارت اگلے ماہ اندورمیں منعقد ہونے والی حتمی ای ڈبلیو جی  میٹنگ اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ وزارتی میٹنگ سے پہلے اس میٹنگ میں بھی نتائج کے دستاویزات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پراعتماد ہے۔

جی 20  ،ای ڈبلیو جی  میٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ایم او ایل اینڈ ای  کے وفد کی قیادت  جناب روپیش کمار ٹھاکر، جوائنٹ سکریٹری، جناب  مہندر کمار، ڈائریکٹر، جناب  گورو بھاٹیہ، ڈائریکٹر اور جناب راکیش گوڑ، ایم او ایل اینڈ ای  کے جی 20  ڈویژن کے ڈپٹی  ڈائریکٹرسمیت ایم او ایل اینڈ ای   کے سیکرٹری،کر رہے ہیں ۔ ایم ایس ڈی ای  کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ سونل مشرا اس میٹنگ میں شرکت کر رہی ہیں تاکہ مہارت کی کمی کو دور کرنے کے ترجیحی شعبے میں بھارتی  کی مدد کی جا سکے۔ بھارت سے بزنس 20 اور لیبر 20 کے نمائندے بھی اس میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں اور بھارتی صدارت  کو اپنا تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

 

ش ح ۔ا م۔

 

U:5680


(Release ID: 1928860) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil