امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جنگننابھون کا افتتاح کیا


مردم شماری کے اعداد و شمار ترقی کا بنیادی منصوبہ بنانے اور پسماندہ اور استحصال زدہ افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

ملک کی ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی صرف ڈیٹا پر مبنی  منصوبہ سازی  سے ہی ہو سکتی ہے اور ایسے ڈیٹا کے لیے ہمارے پاس مردم شماری کے علاوہ کوئی اور ذریعہ نہیں ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئی مردم شماری ملک کو مکمل طور پر ہمہ جہت اور ہمہ گیر طریقے سے ترقی دینے کی بنیاد بنے گی، اس سے قبل مردم شماری اور ترقی کے منصوبے بنانے والے لوگوں کے درمیان کوئی ربط نہیں تھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، اب مردم شماری الیکٹرانک طریقے سے کرائے گی، جس میں ہر فرد کو ڈیٹا بھرنے کا حق ہوگا، اس کی تصدیق کی جائے گی  اور آڈٹ کیا جائے گا اور اس میں سماجی و اقتصادی حیثیت کے 35 سے زیادہ پیرامیٹرز شامل ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ایسے انتظامات کرنے جا رہی ہے کہ جیسے ہی کوئی شخص 18 سال کا ہو جائے گا، الیکشن کمیشن اس سے معلومات لے کر اس کا ووٹر کارڈ بنائے گا، کسی کی موت کی صورت میں مردم شماری  کارجسٹرار معلومات الیکشن کمیشن  کو بھیجے گا اور اس کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا جائے گا

مردم شماری ملک کی ترقی کا نقشہ ترتیب دینے کا عمل ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ایس آر ایس اپ گریڈ شدہ موبائل ایپلیکیشن جیو فینسنگ کے ساتھ الرٹ سسٹم بنائے تاکہ مردم شماری کرنے والے اہلکار مختص جگہ سے باہر نہ جائیں

پیدائش اور موت کا اندراج کسی بھی ملک کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس سے دو مردم شماری کے درمیان ترقیاتی منصوبے بنانے میں مدد ملتی ہے، اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اسے آن لائن کر کے اس عمل کو آسان بنا رہی ہے

آج سے مردم شماری کی تمام اشاعتوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے، اس سے منصوبہ سازوں اور محققین کو فائدہ ہوگا

پانی، بجلی، مکان، صحت جیسی بنیادی سہولتیں آزادی کے تقریباً 70 سال تک دستیاب نہیں تھیں کیونکہ کسی کو ان کے لیے درکار بجٹ کی دستیابی کا علم نہیں تھا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ڈیٹا کا مناسب تجزیہ کرکے غریبوں کو سہولیات فراہم کرے گی

جناب امت شاہ نے پیدائش اور موت کے اندراج کے لیے ویب پورٹل کا بھی آغاز کیا، جیو فینسنگ کے ساتھ ایس آر ایس موبائل ایپلیکیشن اور مردم شماری کی اشاعتوں کی آن لائن فروخت کے لیے ویب پورٹل کو اپ گریڈ کیا، مرکزی وزیر داخلہ نے 1981 سے ہندوستانی مردم شماری پر کتابچہ  بھی جاری کیا

Posted On: 22 MAY 2023 9:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جنگننا بھون کا افتتاح کیا۔

 

01.jpg

 

جناب امت شاہ نے پیدائش اور موت کے اندراج کے لیے جیو فینسنگ کے لیے اپ گریڈ شدہ ایس آر ایس موبائل ایپلیکیشن کے لئے ویب پورٹل کا آغاز کیا، اور مردم شماری کی اشاعتوں کی آن لائن فروخت کے لیے ویب پورٹل کا بھی آغاز کیا۔

 

02.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے 1981 کے بعد سے ہندوستانی مردم شماری سے متعلق کتابچہ بھی جاری کیا۔

 

03.jpg

 

اس موقع پر مرکزی وزرائے مملکت برائے امور داخلہ، جناب نتیا نند رائے اور جناب اجے کمار مشرا، اور مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت کئی معززین موجود تھے۔

 

04.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ پیدائش اور موت کا اندراج کسی بھی ملک کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس سے دو مردم شماری کے درمیان ترقیاتی منصوبے بنانے میں مدد ملتی ہے، اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اسے آن لائن کرکے اس عمل کو آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 1981 سے اب تک کی تمام مردم شماریوں کی تاریخ مرتب کر کے کتابی شکل میں شائع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوابدہی کی توقع تب ہی کی جا سکتی ہے، جب ذمہ داریاں طے ہو جائیں، اور آج جیو فینسنگ کے ساتھ اپ گریڈ شدہ ایس آر ایس موبائل ایپلی کیشن کے آغاز سے، یہاں تک کہ نچلی سطح کے ملازمین بھی زیادہ ذمہ دار ہو جائیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مردم شماری ملک کی ترقی  کا نقشہ بنانے کا عمل ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ایس آر ایس اپ گریڈ شدہ موبائل ایپلیکیشن جیو فینسنگ کے ساتھ ساتھ ایک الرٹ سسٹم بنائے تاکہ مردم شماری کرنے والے اہلکارمختص علاقہ سے  باہر نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں، اضلاع اور تحصیلوں کو پیشہ ورانہ مشورے کے ساتھ ترقی سے متعلق تجزیہ فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بہت سی تنظیمیں قائم کی جا رہی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ اہلیت کو ملک کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ تجزیہ کے مقصد کے لیے انہیں مردم شماری کا تمام لٹریچر فراہم کیا جانا چاہیے اور مردم شماری کی تمام اشاعتوں کی آن لائن فروخت، جو آج سے شروع کی گئی ہے، منصوبہ سازوں اور محققین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر نے کہا کہ کئی سالوں سے ہمارے ملک کی ترقی صرف مانگ پر مبنی تھی اور ٹکڑوں میں تھی۔  انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے جغرافیائی تنوع والے ملک کی ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبہ بندی ڈیٹا پر مبنی ہو جس کے لیے ہمارے پاس مردم شماری سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئی مردم شماری ملک کو ہمہ گیر اور جامع انداز میں ترقی دینے کی بنیاد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مردم شماری کرنے والوں اور ترقیاتی منصوبہ بندی پر کام کرنے والوں کے درمیان بھی کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

05.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اب مردم شماری الیکٹرانک طریقے سے کرائے گی، جس میں ہر شخص کو ڈیٹا بھرنے کا حق ہوگا، اس کی تصدیق کی جائیگی  اور آڈٹ کیا جائے گا، اور اس میں سماجی-اقتصادی حیثیت کے 35 سے زیادہ پیرامیٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے جو ڈیٹا دستیاب ہونا چاہیے وہ پہلے کی مردم شماریوں میں موجود نہیں تھا اور نہ ہی اس کے تجزیے کا کوئی نظام موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی، مکان، صحت جیسی بنیادی سہولتیں آزادی کے تقریباً 70 سال تک دستیاب نہیں تھیں کیونکہ ان کے لیے ضروری بجٹ کی دستیابی کا کسی کو علم نہیں تھا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت غریبوں کو اعداد و شمار کے مناسب تجزیہ کے ذریعے سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمیں بنائی جاتی  تھیں، اہداف مقرر کئے جاتے تھے لیکن سب کو گھر فراہم کرنے کے اہداف طے کرنے کے لئے کوئی پہل نہیں کی جاتی تھی کیونکہ کسی کو نہیں معلوم تھا کہ اس مقصد کے لئے کتنا بجٹ درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا ایسا استعمال قبل ازیں رسائی، درستگی، مردم شماری کی آن لائن عدم دستیابی اور منصوبہ بندی اور مردم شماری کے درمیان فرق کی وجہ سے ممکن نہیں تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ایک ایسا نظام بنانے جا رہی ہے کہ جیسے ہی کوئی شخص 18 سال کا ہو جائے گا، الیکشن کمیشن اس سے معلومات لے کر اس کا ووٹر کارڈ بنائے گا۔ اسی طرح کسی کی موت کی صورت میں اس کی اطلاع مردم شماری رجسٹرار سے الیکشن کمیشن کو بھیجی جائے گی اور پھر اس کا نام  پروسیس کے مطابق ووٹر لسٹ سے خارج کر  دیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس قسم کی مردم شماری، پیدائش اور موت کا اندراج اور مردم شماری مکمل ہوگی جس سے ملک کے لیے کثیر جہتی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا ڈیٹا ترقی کا بنیادی منصوبہ بنانے اور پسماندہ اور استحصال زدہ طبقے کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں معاون ہے۔

 

 

*****

ش ح – اک – رب

U: 5654

 


(Release ID: 1928554) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Manipuri , Assamese