ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع دن ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے بے حد ضروری: جناب بھوپیندر یادو
جناب یادو نے مشن لائف کے تحت ہر گاؤں میں عوام کا حیاتیاتی تنوع رجسٹر تیار کرنے کی تجویز رکھی
Posted On:
22 MAY 2023 5:47PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی و محنت روز گار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع دن ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے۔ ممبئی میں بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع دن منانے کے لئے منعقد ایک خصوصی تقریب میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اکثر ماحولیات سے سب کچھ لیتے ہیں، لیکن فضلاء واپس کردیتے ہیں۔ ترقی کے ساتھ ہماری کھپت بڑھ جاتی ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ اگر ہم غیر ضروری صارفیت کی حوصلہ افزائی کریں گے تو یہ زمین اسے پورا نہیں کرپائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہمیں ترقی کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی راہ بھی ہموار کرنی ہوگی۔
جناب یادو نے ‘مشن لائف’ کے تحت ہر گاؤں میں عوامی حیاتیاتی تنوع رجسٹر تیار کرنے کی تجویز رکھی۔
اس موقع پر ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے ماحولیات ، جنگلات موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ لینانندن ، قومی حیاتیاتی تنوع اتھارٹی کے سربراہ جناب سی اچلیندر ، اور مرکز و ریاستی سرکار کے افسران بھی موجود تھے۔
مہاراشٹر سرکار کو اس کی انوکھی جین بینک پہل کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے جناب یادو نے کہا ‘‘مہاراشٹر میں واقع مغربی گھاٹ حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے۔ مہاراشٹر میں 6 قومی پارک ، 48 جنگلی جانوروں کے پارک اور تین رامسر مقامات ہیں۔ اس لئے بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع دن منانے کے لئے اس سے بہتر جگہ نہیں ہوسکتی تھی۔’’
اس سال کے ماحولیات کے بین الاقوامی دن کے موضوع کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ وزارت ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب کو مشن لائف کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ فطرت اور ماحولیات ہماری زندگی کے لئے بہت اہم ہیں، انہوں نے کہا کہ مشن لائف کے ساتھ حکومت ایک ‘مکمل معاشرہ’ نظریہ اپنانے کی کوشش کر تی ہے۔
موٹے اناج کی اہمیت کے بارے میں جناب یادو نے کہا کہ ملٹس ووکل فار لوکل کے نعرے کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ یہ ایک ایسی فصل ہے، جو ہندوستانی آب وہوا اور مٹی کے موافق ہے۔ خشک سالی کو روکنے کے ساتھ ساتھ تغذیہ کی کمی کو کم کرنے کے لئے موٹے اناج بہت اہم ہیں۔ حیاتیاتی تنوع بورڈ نے موٹے اناج کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ اس کا مقصد کمزور برادریوں کے ساتھ رسائی اور فائدے کو ساجھا کرنے کے لئے اہل بنانا ہے۔
جناب یادو نے دہرایا کہ ماحولیات کا تحفظ ملک کے لئے اعتقاد کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس قدرتی وسائل تک رسائی ہے۔ کیونکہ ہماری پچھلی نسلوں نے ان کا تحفظ کیا تھا اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ان کا تحفظ کریں، یہ آج کے لئے سب سے اہم پیغام ہے۔’’
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے کہا ‘‘اگر ہم ماحولیات کا تحفظ کرتے ہیں، تو تبادلے میں ماحولیات ہمارا تحفظ کرے گی۔ اگر ہم ماحولیات سے جتنا لیتے ہیں، اتنا واپس نہیں کریں گے، تو فطرت کا توازن بگڑ جائے گا اور ہمیں قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر فطرت بچی تو ہم بچیں گے اور یہ زمین بچے گی۔’’
موٹے اناج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آگے کہا ‘‘ہندوستان کی پہل کے سبب آج پوری دنیا موٹے اناج کی طرف متوجہ ہورہی ہے۔ ایک عوامی تحریک کے توسط سے ہمیں موٹے اناج کی معلومات ، مانگ اور سپلائی کو بڑھانا ہے۔ ہمیں ایک عوامی تحریک بنانے اور موٹے اناج کی معلومات کو عام آدمی تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔’’ وزیر محترم نے ‘روشن مستقبل کی طرف فطرت، ثقافت اور ادب’ کا منتر دیا۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ لینا نندن نے کہا ‘‘ آج ایک ایسا دن ہے، جب ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ہماری زندگی بڑی حد تک حیاتیاتی تنوع پر منحصر ہے۔’’
مہاراشٹر سرکار کے وزیر جنگلات جناب سدھیر منگنٹی وار نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر معزز شخصتیوں کے ذریعہ جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی دو اشاعتوں ‘ہندوستان کے حیاتیاتی تنوع ورثے کے مقامات’ اور ‘دیگر مؤثر خطہ جاتی نظم’ کا اجراء کیا گیا۔
تقریب میں دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں جناب بھوپیندر یادو کے ذریعہ موٹے اناج پر خصوصی توجہ دینے والی حیاتیاتی تنوع نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ نمائش میں محکمہ جنگلات ، مہاراشٹر سرکار، ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈ ، مہاراشٹر جین بینک پروجیکٹ ، بوٹینیکل سروے آف انڈیا اور دیگر مختلف اکائیوں کے کام اور کارکردگی کو دکھا گیا ہے۔ موٹے اناج کی تشہیر میں شامل مختلف عوامی اور نجی ادارے بھی نمائش کا حصہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ج ق- ق ر)
U-5648
(Release ID: 1928503)
Visitor Counter : 169