نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ  نےاٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ میں پالیسی اعلانیہ پر اسٹارٹ اپ20-ایمبیسیز میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 30 MAY 2023 5:45PM by PIB Delhi

عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں ایک نئے دور کا آغاز کرنے والی ایک پہل کے تحت ، اسٹارٹ اپ20 انگیجمنٹ گروپ نے آج اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ میں ایمبیسی میٹنگ کی میزبانی کی۔جی20 ممالک کی قیادت کی جانب سے ایک مؤثر ردعمل کو ظاہر کرنے کے واحد مقصد کے ساتھ، یہ اجلاس دنیا بھر میں اسٹارٹ اپس کے مستقبل کی تشکیل میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈنمارک، آسٹریا، آسٹریلیا، سویڈن،یورپی یونین،برازیل، عمان، کینیڈا، انڈونیشیا، میکسیکو اور ایسٹونیا جیسے معززممالک کے نمائندوں نے ایسی پالیسیوں کی تشکیل میں سرگرمی سے حصہ لیا جو ان کے متعلقہ ممالک میں اسٹارٹ اپس کے فروغ اور کامیابی کو آگے بڑھائیں گے۔

مذکورہ میٹنگ جنوری میں شروع ہونے والی میٹنگ اور مارچ 2023 میں سکم سبھا کے دوران موصول ہونے والی زبردست حمایت پر مبنی تھی۔اس نے آنے والے پروگراموں کے لیے راہ ہموار کی، جس میں 3 اور 4 جون 2023 کو گوا میں ہونے والا انتہائی متوقع اجتماع بھی شامل ہے، جس کے بعد 4 اور 5 جولائی 2023 کو گروگرام میں  حتمی سربراہ اجلاس منعقدہوگا۔

میٹنگ میں حصہ لینے والے  افراد کو پالیسی اعلانیہ کے پہلے عوامی مسودے کے بارے میں معلومات اور تبصرے فراہم کرنے کا موقع فراہم ہوا ، جو ایک شمولیت والے مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کردہ پالیسی سفارشات کی نمائندگی کرتا ہے۔ بھارت،جی 20 ممالک ، مدعو ممالک کے اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کے مختلف فریقوں کی نمائندگی کرنے والے 500 سے زیادہ مندوبین نے جسمانی اور ورچوئل دونوں وسیلوں سے ہونے والی میٹنگوں کے اس عمل میں حصہ لیا۔

اسٹارٹ اپ 20-ایمبسیز کی خصوصی میٹنگ نے مختلف ممالک سے اسٹارٹ اپ سے متعلق ایجنڈوں کے ذمہ دار نمائندوں کویکجا کیا۔ سفارشات اور پالیسی ہدایات پر بات چیت میں ان کی اجتماعی حکمت اورسرگرم شراکتداری کا مقصد ایک مضبوط عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تشکیل کوبنیاد بنانا ہے۔

میٹنگ کی اہم خصوصیات یہ تھیں کہ کس طرح شریک ممالک پالیسی اعلانیہ دستاویز کو متعلقہ ممالک کے حقیقی  متعلقہ فریقوں تک لے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام میں جی 20 ممالک کی قیادت کس طرح پالیسی اعلانیہ کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں  رول ادا کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، جی 20 ممالک کی طرف سے مشترکہ اتفاق رائے پر بھی احمقانہ پالیسی اعلانیہ کی کوشش کی گئی۔

بھارت کے اسٹارٹ اپ 20  کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر چنتن وشنو نےکہاکہ  ہمیں جی 20-اسٹارٹ اپ، 20 سفارتی میٹنگ میں نمائندوں کی اس طرح کی پرجوش شرکت کو دیکھ کرنہایت مسرت ہوئی،ان کی  قابل قدر قیمتی بصیرتیں اور شراکتداری  دنیا بھر میں اسٹارٹ اپس کے فروغ اور کامیابی کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ہمیں یقین ہے کہ اس مشترکہ کوشش کے ذریعے تشکیل دی گئی پالیسیاں ایک متحرک اور فروغ پزیر عالمی اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کے تمام مراحل طے کریں گی۔

اسٹارٹپ 20 پالیسی  اعلانیہ پراسٹارٹی اپ 20- سفارتی جی 20 میٹنگ کی کامیابی نے مزید تعاون اورا سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں پیشرفت کی منزلیں طے کی ہیں۔

اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ،جی 20 کے تحت پہلی بار قائم کیا گیاہے، اس کا مقصد دنیا بھر میں ا سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی ساخت اور ارتقاء کے لیے ایک معیار وضع کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-30at5.27.15PMF8WI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-30at5.27.15PM(2)DHXM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-30at5.27.14PMR75M.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-30at5.27.15PM(1)PJBX.jpeg

*************

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5645

 


(Release ID: 1928488) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi