سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر ، یو بی اے اور وِبھا نے اگربتی بنانے پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
30 MAY 2023 3:31PM by PIB Delhi
تحقیقاتی کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، قومی سائنس مواصلات و پالیسی تحقیقاتی مرکز ( سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر) نے اُنت بھارت ابھیان (یو بی اے) اور وگیان بھارتی (وِبھا - وی آئی بی ایچ اے) کے تعاون سے اترا کھنڈ میں ہری دوا ر ضلع کے گینڈی کھاتا کلسٹر کے پلّی پاڈو گا ؤں کے گرام پنچایت بھون میں 25 مئی 2023 کو اگر بتی بنانے پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
اس ورکشاپ کا مقصد تحقیقاتی کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی - سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسنل اینڈ ایرمیٹک پلانٹس ( سی ایس آئی آر - سی آئی این اے پی) لکھنو کے ذریعہ وضع کردہ اگر بتی بنانے کی تکنیک ( معلومات) پر کسانوں اور خواتین کو تربیت دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ورکشاپ میں 120 سے زیادہ خاتون شرکاء نے حصہ لیا۔ پروگرام کی شروعات محترمہ میناکشی چودھری ، مقامی کوارڈینیٹر ، یو بی اے نیٹ ورک کی استقبالیہ تقریرسے ہوئی۔ ناظرین کو سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے سینئر پرنسپل سائنس داں ڈاکٹر یوگیش سمن نے معلومات دی ۔ انہوں نے سی ایس آئی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے دیہی علاقوں میں روزی روٹی جٹانے کے لئے ان اداروں کے ذریعہ مشترکہ طور پر کی جارہی کوششوں کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر میں سائنس داں ڈاکٹر یوگیش سمن اگر بتی بنانے کی ورک شاپ کی خاتون شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
تحقیقاتی کونسل برائے سائنس وٹیکنالوجی – قومی سائنس مواصلات و پالیسی تحقیقاتی مرکز ( سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر) کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگر وال نے اس پروگرام میں آن لائن شمولیت کی اور انہوں نے بھی ناظرین کو اگربتی بنانے کی تکنیک کی اہمیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے شِرڈی مہاراشٹر کے پاس روزی روٹی میں اس سے ہونے والے فرق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ان تبدیلیوں کے بارے میں بھی ذکر کیا ، جنہیں یہ تکنیک خاص طور سے خواتین کی زندگی اور ان کی روزی روٹی میں لے کر آئی ہے۔ انہوں نے اس تکنیک کی ماحولیاتی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ایک مقامی ایکو سسٹم تیار کر کے ایک سرکلر اکنامی کو پیدا کرنے میں یہ تعاون دے سکتی ہے۔ تقریب کو بعد میں انت بھارت ابھیان (یو بی اے) کے نیشنل کوارڈی نیٹر پروفیسر وریندر کمار وجے نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے انت بھارت ابھیان کے بارے میں بتایا اور کہا کہ کس طرح آتم نر بھر بھارت بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ گاؤں کے پردھان جناب ششی جھنڈوال نے بے روز گاری اور روزی روٹی سے متعلق مقامی مسائل اور اس طرح کی تکنیکوں کی مداخلت سے انہیں کس طرح حل کیا جاسکتا ہے، اس کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے اس طرح کے فائدہ مند تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لئے سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر اور یو بی اے ٹیموں کو بھی مبارک باد دی۔

تربیتی سیشن کی ایک جھلک
اس تربیتی سیشن کی نظامت سی ایس آئی آر - سی آئی ایم اے پی کے ٹیکنیکل افسر جناب منوج یادو نے کی۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو سیکھنے میں انتہائی دلچسپی تھی، جو ان کی سرگرم شراکت داری سے واضح تھی۔ ایک بہت وسیع کار کردگی کے دوران جناب منوج نے تربیت حاصل کرنے کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کی، اس کے ساتھ ساتھ ہر قدم پر ہونے والی پیچیدگیوں اور متعدد امکانی ذرائع سے کچے مال کے انتظام کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکنیک اپنے آپ میں خود انحصار ہے اور گھریلو سازو سامان کا استعمال کر کے اگر بتی تیار کی جاسکتی ہے۔
سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر ، انت بھارت ابھیان (یو بی اے) اور وگیان بھارتی (وبھا - وی آئی بی ایچ اے) کے تعاون سے اس طرح کی تربیتی ورک شاپ کی ایک سیریز کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ پروگرام یو بی اے نیٹ ورک سے جڑے گاؤں میں روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ این آئی ایس سی پی آر ٹیم کی قیادت سینئر پرنسپل سائنس داں ڈاکٹر یوگیش سمن کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ میں سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے سینئر سائنس داں ڈاکٹر شیو نارائن نشاد و ڈاکٹر ونایک اور سینئر خاتون سائنس داں محترمہ میتالی بھارتی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ج ق- ق ر)
U-5644
(Release ID: 1928478)
Visitor Counter : 174