سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی درست منصوبہ بندی اور عملی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں تاخیر کو کم کیا جا سکے اور ساتھ ہی تعمیراتی لاگت کو کم کیا جا سکے، ماحولیاتی طور پر پائیدار مواد کا استعمال کیا جا سکے اور سڑکوں کی مناسب سیدھ میں عمل درآمد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے
Posted On:
30 MAY 2023 6:29PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج نئی دلی میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ، این ایچ اے آئی کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سڑک کی تعمیر میں کارکردگی بڑھانے، مسائل کو حل کرنے اور اختراعی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈی آر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)، سڑک ٹرانسپورٹ اورشراہراہوں کی مرکزی وزارت کےسکریٹری انوراگ جین اور این ایچ اے آئی کے چیئرمین سنتوش کمار یادو نیز اتھارٹی کے سینئر افسران موجود تھے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے تقریب کے دوران قومی شاہراہوں کی کارکردگی کو بڑھانے اور مسافروں کو ’سفر میں آسانی‘فراہم کرنے کے مقصد سے دو موبائل ایپس کا آغاز کیا۔ ان میں ’راج مارگ یاترا‘، ایک عوام پر مبنی ایپ جس میں شکایت کے ازالے کا طریقہ کار شامل ہے، اور ’این ایچ اے آئی ون‘، ایک ایسی ایپ جو قومی شاہراہ کے منصوبوں کے نفاذ میں کام کی جگہ کی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس تقریب میں این ایچ اے آئی کی پہلی ’’مالی سال 22-2021کے لیے پائیداری کی رپورٹ‘‘ جاری کی۔ رپورٹ میں این ایچ اے آئی کے گورننس ڈھانچے، آپریشنل طریقوں، اس کےمتعلقہ فریقوں، ماحولیات اور سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بھارت میں سڑکوں کی ترقی پر مبنی ایک کتاب بھی شائع کی گئی جس میں ملک میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔
عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی درست تیاری اور عملی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پروجیکٹ میں تاخیر کو کم سے کم کیا جاسکے، تعمیراتی لاگت کو کم کیا جاسکے، ماحولیاتی طور پر پائیدار مواد کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور سڑک کی مناسب ترتیب کو نافذ کیا جاسکے۔
شہریوں پر مبنی خدمات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے قومی شاہراہ کی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر اپنے وژن کا اشتراک کیا اور این ایچ اے آئی حکام کو ملک میں عالمی معیار کے قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک بنانے کی ہدایت دی ۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
30.05.2023
U–5634
(Release ID: 1928439)
Visitor Counter : 130