الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی 2.0 کے تحت ترغیبات کے لیے درخواستیں طلب کیں
Posted On:
30 MAY 2023 5:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 17 مئی 2023 کو ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم 2.0 شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
یہ اسکیم 29 مئی 2023 کو مشتہر کی گئی تھی ۔ آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کے تحت درخواست کے لئے ونڈو یکم جون 2023 سے کھل رہی ہے۔
آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کے ذریعہ مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو زیادہ وسیع اور مضبوط بنائے جانے کی امید ہے کیونکہ یہ اسکیم اجزاء اور سب اسمبلیز کو مقامی بنائے جانے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں سپلائی چین کو طویل عرصہ کے لئے فروغ دینے میں مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ اسکیم درخواست کنندگان کے لئے زیادہ لچیلاپن اور متبادل فراہم کراتی ہے اور یہ ترقی کواور زیادہ ترغیب دینے کے لئے اضافہ پذیرانہ فروخت اور سرمایہ کاری کی حد پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، آئی سی مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ بھی آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کے ترغیب دیئے جانے والے اجزاء کے طور پر شامل ہیں۔
- آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کو 17,000 کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ منظوری دی گئی ۔
- اس اسکیم سے تقریباً 3.35 لاکھ کروڑ روپے کی کل پیداوار پیدا ہونے کی امید ہے، جو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں 2,430 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری لائے گی اور اس سے 75,000 اضافی براہ راست ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
- اس اسکیم سے لیپ ٹاپس، ٹیبلٹ، آل ان ون پی سی، سرور اور الٹرا اسمال فارم فیکٹر (یو ایس ایف ایف) – آلات میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا اور 26-2025 تک تقریباً 300 بلین امریکی ڈالر کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کاروبار حاصل کرنے میں اہم تعاون ملے گا۔
- موجودہ پی ایل آئی کے منظور شدہ درخواست کنندگان کو پی ایل آئی 2.0 کے تحت درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔
- اس اسکیم میں درخواست کنندگان کے تین زمرے - عالمی کمپنیاں، ہائبرڈ (عالمی/گھریلو) کمپنیاں اور گھریلو کمپنیاں ہیں۔
آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کی تفصیلات مندرجہ ذیل یو آر ایل پر دستیاب ہیں:
https://www.meity.gov.in/content/production-linked-incentive-scheme-pli-20-it-hardware
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5630)
(Release ID: 1928399)
Visitor Counter : 176