بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی کا   کے ٹیکس کے بعد منافع  (پی اے ٹی) میں 8فیصد  کااضافہ، اس پاور ’منی رتن ‘ کمپنی نے مالی سال 23-2022 کے دوران 3834 کروڑ روپے کا  ٹیکس کے بعد منافع  حاصل کیا

Posted On: 30 MAY 2023 4:48PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی لمیٹڈ، ہندوستان کی پریمیئر ہائیڈرو پاور کمپنی اور حکومت ہند کے ایک ’منی رتن‘ زمرہ-1 انٹرپرائز نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے  مالی سال 23-2022  کے لیے اپنے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے مالی سال 23-2022 میں اسٹینڈ الون کی بنیاد پر 3834 کروڑ روپے کا ٹیکس کے بعد منافع  (پی اے ٹی)   حاصل کیا ہے، جب کہ پچھلے مالی سال میں اسے 3538 کروڑ روپے کا  منافع ہوا تھا۔ یہ  منافع  8 فیصد زیادہ  ہوا ہے۔ مالی سال 23-2022 کے لیے مجموعی خالص منافع 3890 کروڑ روپے رہا،جبکہ گزشتہ مالی سال 22-2021 میں یہ  3524 کروڑ روپے تھا، اس طرح مجموعی خالص منافع  میں 10 فیصد کا منافع درج کیا گیا ہے ۔ این ایچ پی سی پاور اسٹیشنوں نے مالی سال 23-2022 میں 24,907 ملین یونٹ (  ایم یو )    کی پیدا وارکی ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 23-2022 کے لیے 1.40 روپے فی شیئر کے عبوری  منافع کے علاوہ 0.45 روپے فی ایکویٹی شیئر کے حتمی منافع  کی سفارش کی ہے۔ اس طرح مالی سال 23-2022 کے لیے کل منافع 1.85 روپے فی شیئر رہا ہے۔

این ایچ پی سی کے پاس  موجودہ وقت میں 25 پاور اسٹیشنوں سے 7097.2 میگاواٹ کی  زیادہ سے زیادہ  صلاحیت ہے اور  یہ موجودہ وقت میں  10489 میگاواٹ کے کل  زیادہ سے زیادہ صلاحیت  والے  16 پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔ اس میں 5882 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے 12  پروجیکٹ بھی منظوری کے مراحل میں ہیں اور دو پروجیکٹ  سروے اور جانچ  کے مرحلے میں  890 میگاواٹ کی  کل صلاحیت والے ہیں۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5629)



(Release ID: 1928392) Visitor Counter : 101