کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ہندی ایک ایسی زبان بن سکتی ہے جوسرکاری معاملات  میں ہماری عزت نفس کی علامت ہے   اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب لاتی ہے:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 


موجودہ حکومت ہندی کے استعمال میں   تیزی کے ساتھ اصلاحات ،کارکردگی اور  انقلابی تبدیلی کے اصولوں  کو نافذ کررہی ہے:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کی ہندی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 30 MAY 2023 2:37PM by PIB Delhi

ہندی کا فروغ اور بڑھتا ہوا استعمال ہمیں وزیر اعظم کے ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے وژن کے قریب لاتا ہے۔ یہ بات کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے کیمیکلز اور کھادوں  کی وزارت کی ہندی مشاورتی  کمیٹی کی میٹنگ میں کہی۔ ہندی مشاورتی  کمیٹی ایک کمیٹی ہے جو مرکزی حکومت کی ہر وزارت میں ہندی میں سرکاری کام کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایک سال میں کم از کم دو اجلاس منعقد کرنے کا انتظام ہے۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد وزارت کے کاموں میں سرکاری زبان کے طور پر ہندی کے استعمال کو فروغ دینا اور اس کے نفاذ کو مزید بڑھانے کے لیے اہم  سفارشات فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے پروگرام  میں تقریر کا آغاز بابائے قوم مہاتما گاندھی جنہوں نے ہمارے ملک کی تیز رفتار ترقی کے لیے قومی طریقہ کار میں ہندی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیاتھا، کے ایک اہم اقتباس سے کیا۔ یہ جذبہ ہندی کو اظہار کے ایک ذریعہ کے طور پر اپنانے کو آگے بڑھانے کے کمیٹی کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ  ہے جو بھارت کی جامع ثقافت کی عکاسی کرتا ہے، جیسا کہ بھارت  کے آئین کے آرٹیکل 351 کے ذریعہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

وزیرموصوف  نے وزارتوں کو اپنے سرکاری کاموں میں ہندی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ، کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت سرکاری زبان ہندی کے فروغ اور سالانہ پروگرام میں بیان کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے سرکاری زبان کے محکمےکی جانب سے  وزارت داخلہ کو سونپی گئی سرکاری زبان ہندی کو فروغ دینے  اور سالانہ پروگرام میں بیان کردہ اہداف کو پورا کرنے کی  ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزارت، ہندی کو ہماری قومی اور ثقافتی اتحاد کی علامت کے طور پر تسلیم کرتی ہے، جو ہماری اجتماعی قوم پرستی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ،" معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں موجودہ حکومت اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے اصولوں کو ثابت قدمی سے نافذ کر رہی ہے۔ یہ فلسفہ ہندی کے دائرے تک پھیلا ہوا ہے، کیونکہ حکومت نے اس کے استعمال کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ خود وزیر اعظم مودی بین الاقوامی فورمز کے دوران ہندی کو رابطے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، اور ہندوستان کی ثقافت کی سادہ اور قابل فہم زبان کے ذریعے نمائندگی کرنے پر زور دیتے ہیں جو تمام ہندوستانی زبانوں سے ہم آہنگ ہو۔

انہوں نے ہندی کے استعمال میں آگے سے قیادت کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔وزیر داخلہ، نیز پارلیمانی سرکاری زبان کمیٹی کے چیئرپرسن جناب امت شاہ کے بارے میں انہوں نے کہا  کہ ، "جناب  امت شاہ خود ہندی بولنے کے شوقین ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ  ان کی وزارتوں میں کام ہندی میں ہوتا ہے۔"

کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت نے اپنے محکموں، اداروں اور دفاتر میں سرکاری زبان کی پالیسی کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط میکانزم قائم کیے ہیں۔ حوصلہ افزائی کے ایک ذریعہ کے طور پر، وزیر موصوف نے ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر فروغ دینے اور استعمال کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہنے کے لیے مختلف اداروں کو حوالہ/راج بھاشا شیلڈ پیش کی۔

وزیرموصوف  نے ہندی کے استعمال کو فروغ دینے میں ان میٹنگوں کی مطابقت کے بارے میں مزید بات کی۔ "یہ کمیٹی، اور یہ اجلاس  سرکاری زبان کی پالیسی کے نفاذ کے لیے ایک اہم سمت فراہم کرنے کے لیے ہماری بات چیت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ہندی ایک ایسی زبان کیسے بن سکتی ہے جو سرکاری  معاملات میں ہماری عزت نفس کی علامت ہے اور ہمیں ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے ہدف کے قریب لاتی ہے۔

 

اس پروگرام  میں لوک سبھا کے رکن بھرتوہری مہتاب،  کیمیکلز اور کھادوں کے محکمے کے سکریٹری ارون بھروکا، دواسازی کے محکمے میں سکریٹری ایس اپرنا ، اور کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے مختلف سینئر افسران، معروف صحافی، ہندی اسکالرز، ہندی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

********

 

 ش ح ۔ا م۔

U:5624



(Release ID: 1928380) Visitor Counter : 132