امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیر بھوانی میلہ، 2023 کشمیری پنڈتوں اور وادی کشمیر کے مقامی لوگوں کے ذریعے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا


امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اس مقدس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی مسلح پولیس دستہ (سی اے پی ایف)، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی انتظامیہ کو کھیر بھوانی میلہ کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دی

وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر میں جئیشٹ اشٹمی پر منعقد ہونے والا کھیر بھوانی میلہ کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کی روحانی زندگی میں ایک مقدس مقام رکھتا ہے، 25 ہزار سے بھی زیادہ عقیدت مند میلہ میں شامل ہوئے

ماں کھیر بھوانی کی کرپا ہم پر ہمیشہ بنی رہے: جناب امت شاہ

Posted On: 29 MAY 2023 5:35PM by PIB Delhi

ہر سال جئیشٹ اشٹمی کے  مبارک موقع پر کشمیری پنڈت ماتا راگنیا دیوی مندر میں درشن کے لیے آتے ہیں۔ اسے کھیر بھوانی مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس سال 28 مئی کو کھیر بھوانی میلہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے مقامی لوگوں کے ذریعے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

001.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اس موقع پر ٹوئیٹ کرکے کہا کہ کشمیر میں جئیشٹ اشٹمی پر منعقد ہونے والا یہ کھیر بھوانی میلہ کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کی روحانی زندگی میں ایک مقدس مقام رکھتا ہے۔ اس سال 25 ہزار سے بھی زیادہ عقیدت مند میلہ میں شامل ہوئے۔ جناب شاہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی مسلح پولیس دستہ (سی اے پی ایف)، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی انتظامیہ کو کھیر بھوانی میلہ کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ماں کھیر بھوانی کی کرپا ہم پر ہمیشہ بنی رہے۔

002.jpg

کھیر بھوانی میلہ 26 مئی کو شروع ہو کر 28 مئی کو، یعنی جئیشٹ اشٹمی کے دن ختم ہوا۔ میلہ کے پہلے دن جموں سے 2500 سے بھی زیادہ عقیدت مند 107 بسوں سے مندر پہنچے۔

003.jpg

گاندر بل ضلع انتظامیہ کے ذریعے عقیدت مندوں کے آرامدہ سفر کے لیے  بڑے پیمانے پر اور وسیع انتظامات کیے گئے۔ گاندر بل ضلع پولیس، غیر سرکاری تنظیموں، سرکاری ملازمین، سیاسی پارٹیوں وغیرہ نے ٹینٹ لگا کر عقیدت مندوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا۔ ضلع پولیس گاندر بل نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ مرکزی مسلح پولیس دستہ (سی اے پی ایف) کی 20 کمپنیوں کو تعینات  کر کے  سیکورٹی کے پختہ انتظام کیے۔ ساتھ ہی  حفاظتی گاڑیاں، آر او پی، سی ٹی  کیو آر ٹی، قانون اور نظم و نسق کے سبھی  عناصر، اضافی ناکہ پوائنٹس وغیرہ وسیع تعیناتی منصوبہ کا حصہ رہے۔ عقیدت مندوں کے کھانے کے لیے دس لنگر لگائے گئے۔

004.jpg

28 مئی کی شام کو آرتی کے ساتھ میلہ کا پرامن طریقے سے اختتام ہوا۔ کشمیری پنڈتوں اور دیگر مقامی برادریوں نے اپنے عزیزوں اور سماج کے امن، خوشحالی اور خوشی کے لیے پرارتھنا کی۔

پچھلے سال جئیشٹ اشٹمی کے مبارک موقع پر تقریباً 18 ہزار کشمیری پنڈتوں اور عقیدت مندوں نے مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں درشن کیے۔ کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کی کل دیوی مانی جاتی ہیں جن کی وہاں بہت عقیدت ہے۔ برسوں سے کھیر بھوانی میلہ کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت بنا ہوا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5598

 


(Release ID: 1928159) Visitor Counter : 170