عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے 9 برسوں میں ہندوستان دنیا کا ایک سرکردہ ملک بن گیا ہے اور یہ سب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ذاتی رسائی اوراُن کے وژن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے
مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج چنئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے کی بے مثال ترقی کی وجہ سے ملک ترقی یافتہ ممالک کی برابری پر آ گیا ہے
Posted On:
29 MAY 2023 4:43PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہ کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں ہندوستان دنیا کا سرکردہ ملک بن گیا ہے اور یہ سب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ذاتی رسائی اور وژن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ جناب مودی دنیا کے سب سے بڑے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر چنئی میں ،منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمارا بنیادی خیال ترقی پسند، غیرمعمولی اصلاحات اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی برابری پر لے جانے والے بے مثال بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا پیغام دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اصلاحات اور اسکیموں کے بارے میں انتہائی حساسیت کے ساتھ دور رس اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیمیں بنائی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی اہمیت اور اس کی وسعت کو سمجھنے کے لیے 2014 سے پہلے اور 2014 کے بعد کے دور کا موازنہ کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ 9 برسوں میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو ازسرنو طور پر ابھرنے کا ایک عہد فراہم کیا ہے۔ ہر فرد کو پچھلی حکومت کے طرز سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ 2014 سے پہلے بہت کم ترقی دیکھی گئی تھی ۔ سال 2014 سے شروع ہونے والے سفر نے پہلے کے دور کے مایوس کن طرز کو ختم کر دیا ہے اور ایک نئے ہندوستان کے لیے ایک پر امید راہ ہموار کی ہے۔ مرکزی حکومت نے سماج کے غریب اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک نے گزشتہ نو سال کے دوران ہمہ جہت ترقی دیکھی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان عالمی سطح پر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان دنیا کے دوسرے سب سے بڑے موبائل فون مینوفیکچرر کے طور پر بھی ابھرا ہے۔
جل جیون مشن کا تصور 2024 تک دیہی ہندوستان کے سبھی گھروں میں انفرادی طور پر گھریلو نل کنکشن کے ذریعہ محفوظ اوروافر مقدار میں پینے کاپانی دستیاب کرانے سے متعلق ہے۔ جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہندوستانی خاندانوں کے نظریے میں انقلابی بنیادی تبدیلی لانا ہے تاکہ وہ محفوظ ،خوشحال اور باوقار طریقہ سے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ان میں ہر کسی کے پاس، خصوصی طور پر خواتین کے لئے صحت مند زندگی کے لئے بنیادی سینیٹیشن دستیاب ہو۔
پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) غیر کارپوریٹ، غیر زرعی چھوٹے/ بہت چھوٹے کاروبار کے لیے 10 لاکھ تک قرض فراہم کرانے کے لئے 8 اپریل 2015 کو وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی ایک اہم اسکیم ہے۔ ان قرضوں کو پی ایم ایم وائی کے تحت مدرا قرضوں کی شکل میں درجہ بندی کی گئی ہے ۔ اس قرض کے لیے کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے آپ کسی ذاتی یا کاروباری اثاثہ کھوئے بغیر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ قرض نہ ادا کرنے کی صورت میں حکومت قرض کی ادائیگی کی ذمہ داری لیتی ہے۔ یہ قرض ان کاروباریوں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے جو اپنا چھوٹا کاروبار قائم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ’پنچ پرن‘ کےاہداف پر زور دیا ہے۔ اگلے 25 برسوں میں ہندوستان اپنا 100 واں یوم آزادی منائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے پنچ پرن کے ہدف بات چیت کی۔
ہمارے ثقافتی تعلقات کے احیاء کو دی جانے والی اہمیت کی ایک اور مثال دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ کس طرح مودی حکومت کرتارپور کوریڈور کھولنے میں کامیاب رہی، جو پاکستان میں لاہور کے قریب گرودوارہ دربار صاحب کو ہندوستان میں گرودوارہ ڈیرہ بابا نانک، گورداسپور ضلع، پنجاب سے جوڑتا ہے۔ یہ ہندوستان کے سکھ عقیدت مندوں کو بغیر ویزے کے پاکستان کے کرتار پور کے گرودوارہ میں جانے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5591)
(Release ID: 1928153)
Visitor Counter : 125