شہری ہوابازی کی وزارت
ڈی جی سی اے نے کلبرگی ہوائی اڈے پر رات میں لینڈنگ کی سہولت کے لیے منظوری دی
کلبرگی ہوائی اڈے کا افتتاح 22 نومبر ، 2019 ء کو کیا گیا تھا
Posted On:
29 MAY 2023 3:58PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے ) نے 17 مئی ، 2023 ء کو کرناٹک کے کلبرگی ہوائی اڈے پر رات میں لینڈنگ کی سہولت کو منظوری دے دی ہے۔
کلبرگی ہوائی اڈے کا افتتاح 22 نومبر ، 2019 ء کو کرناٹک کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپاّ نے کیا تھا۔ اس کا رن وے 09-27 (3175 میٹر * 45 میٹر ) طویل ہے اور اس میں تین ہوائی جہاز ( 1 اے 320 ، 02 اے ٹی آر ، 72 / کیو – 400 ) پارک کرنے کی گنجائش ہے۔
ایئرپورٹ پر رات میں لینڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جا رہا تھا ۔ رات کی لینڈنگ کی سہولت کے لیے ڈی جی سی اے کی منظوری کے ساتھ ہی ہوائی اڈے کے لیے ایروڈروم لائسنس میں وی ایف آر (بصری پرواز کے قواعد) سے آئی ایف آر (انسٹرومینٹل فلائٹ رولز) میں تمام موسمی آپریشنز کے لیے ترمیم کی گئی ہے۔
ہوائی اڈے میں درج ذیل کنیکٹیوٹی ہے:
ایئرپورٹ
|
ایئر لائن
|
آخری – اگلا شہر ، جہاں ہوائی اڈہ موجود ہے
|
فی ہفتہ ( آمد + روانگی ) جہازوں کی آمد و رفت / سلوٹ مختص کئے جانے کے مطابق
|
جی بی آئی
|
اسٹار ایئر
|
ترو پتی
|
8
|
جی بی آئی
|
الائنس ایئر
|
بنگلور
|
10
|
جی بی آئی
|
اسٹار ایئر
|
بنگلور
|
8
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5590
(Release ID: 1928135)
Visitor Counter : 126