وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کا 75واں بین الاقوامی دن منایا

Posted On: 29 MAY 2023 11:35AM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75ویں بین الاقوامی دن کی یاد میں، آرمی چیف، وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور بحریہ و فضائیہ، وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ذریعہ نیشنل وار میموریل، نئی دہلی پر گل دائرہ  نذر کرکے شہید ہونے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ وہ دن ہے جب 1948 میں اقوام متحدہ کے پہلے امن مشن ’’یو این ٹروس سپرویژن آرگنائزیشن (یو این ٹی ایس او)‘‘ نے فلسطین میں کام شروع کیا۔

ہر سال اس دن پر، اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک ان تمام مردوں اور خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دی ہیں یا خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان لوگوں کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے  امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ اس سال اقوام متحدہ کے یوم امن کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

ہندوستان کے پاس اقوام متحدہ کے امن مشن میں شراکت کی ایک بھرپور وراثت ہے اور وہ فوجیوں کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ اس نے اب تک تقریباً 2,75,000 فوجیوں کا امن مشن میں تعاون دیا ہے، اس وقت تقریباً 5,900 فوجی اقوام متحدہ کے 12 مشنوں میں تعینات ہیں۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے چیلنجنگ خطوں میں مشکل حالات میں کام کیا ہے اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے دفاع کے لیے اعلیٰ ترین قربانی دینے کی حد تک مثالی پیشہ ورانہ مہارت، انسانی نقطہ نظر، جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے 159 جوانوں نے پوری دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔ موجودہ تعیناتی کے علاوہ، ہندوستان نے ایک انفنٹری بٹالین گروپ اور کارویٹ کو ہیلی کاپٹر کے ساتھ ہارڈ پاور کے طور پر اور ایک انجینئر کمپنی اور سگنل کمپنی کو فورس اینبلرز کے طور پر، اقوام متحدہ کے حکم پر تعینات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت تنازعات والے علاقوں میں خواتین امن دستوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستان نے ایم او این یو ایس سی او   اور یو این آئی ایس ایف اے (لائبیریا کے بعد خواتین کا دوسرا سب سے بڑا دستہ) میں خواتین کی انگیجمنٹ ٹیمیں (ایف ای ٹیز) تعینات کی ہیں۔ ہندوستان نے یو این ڈی او ایف  میں خواتین ملٹری پولیس اور مختلف مشنوں میں خواتین اسٹاف آفیسرز/فوجی مبصرین کو بھی تعینات کیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے نئی دہلی میں ایک سینٹرفار یواین پیس کیپنگ (سی یو این پی کے) قائم کیا ہے تاکہ امن کی کارروائیوں کیلئے خصوصی تربیت فراہم کی جاسکے۔ یہ مرکز ہر سال 12,000 سے زیادہ فوجیوں کو تربیت دیتا ہے۔سی یو این پی کے، ممکنہ امن فوجیوں اور تربیت کاروں کے لیے ہنگامی تربیت سے لے کر قومی اور بین الاقوامی کورسز تک، بہت سی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ یہ بہترین طور طریقوں کے اشتراک کے حصے کے طور پر غیر ملکی وفود کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ یہ مرکز اقوام متحدہ کی امن فوج کی تربیت کے میدان میں استعداد کار بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر دوست  غیر ملکی ممالک کو موبائل ٹریننگ ٹیمیں باقاعدگی سے بھیجتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے دو دہائیوں میں ایک سنٹر آف ایکسیلنس اور تجربے اور بہترین طور طریقوں کے ذخیرے کے طور پر ترقی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مشنوں میں ہندوستانی دستوں کی آپریشنل کارکردگی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی فوج نے جدید ترین آلات اور گاڑیاں تعینات کی ہیں۔ یہ گاڑیاں اور سازوسامان ہندوستان میں تیار کیے گئے ہیں اور  انہوں نےمشن کے علاقوں میں مشکل علاقوں، موسم اور آپریشنل حالات کی تبدیلیوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔

ہندوستان اقوام متحدہ، میزبان ممالک اور شراکت دار ممالک کے لیے صلاحیت سازی  میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ چست اور لچکدار یونٹوں، امن فوجیوں کی تربیت، لاجسٹک سپورٹ، صنفی برابری کو فروغ دینے اور تکنیکی بہتری میں تعاون دیکر اقوام متحدہ کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہندوستان تربیت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سول ملٹری کوآپریشن (سی آئی ایم آئی سی) جیسی سرگرمیاں فراہم کرکے میزبان ملک کی صلاحیتوں کی ترقی  میں فعال تعاون فراہم کرتا رہتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-29at10.11.42(1)VS06.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ع ن۔

U-5582


(Release ID: 1928041) Visitor Counter : 209