یو پی ایس سی

محترمہ سمن شرما، آئی آر ایس (آئی ٹی:1990) نے آج یو پی ایس سی کے ممبر کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

Posted On: 25 MAY 2023 4:56PM by PIB Delhi

محترمہ سمن شرما، آئی آر ایس (آئی ٹی:1990) نے آج یو پی ایس سی کے ممبر کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج سونی نے انہیں عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A88B.jpg

انڈین ریونیو سروس (انکم ٹیکس)، 1990 بیچ کی آفیسر کی حیثیت سے محترمہ سمن شرما نے اپنے 30 سال سے زیادہ کے مثالی کریئر میں کئی اہم عہدوں پر رہ کر خدمات انجام دی اور ان کی  انٹرنیشنل ٹیکسیشن، ٹرانسفر پرائسنگ، ایکسپورٹ پرموشن کی اسکیموں اور پاور ٹریڈنگ سمجھوتوں کے معاملوں سے قریبی وابستگی رہی۔محترمہ سمن کو انکم ٹیکس محکمے کے تفتیشی ونگ میں کام کے دوران بہترین تحقیق کا ایوارڈ دیاگیا تھا۔  نئی دلی میں غیر ملکی تجارت سی ایل اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے انہوں نے شمالی زون میں سرگرم سبھی برآمد کاروں کے لئے برآمد کو فروغ دینے کی اسکیموں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا تھا۔ محترمہ شرما نے امریکہ کے شمالی کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی اور گروگرام میں ایم ڈی آئی میں مینجمنٹ کورسیز، آئی آئی ایم بنگلور اور آئی بی ایف ڈی ایمسٹرڈم، نیدرلینڈ میں بجٹ کی پیش گوئی سے متعلق مڈ کریئر کورسیز میں بھی  شرکت کی تھی۔

فی لحال محترمہ سمن شرما سولر اینرجی کارپوریشن آف انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعینات تھیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر ایس ای سی آئی کی حیثیت سے اپنے عہدے کے دوران کمپنی کو کافی منافع ہوا تھا اور اس کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا۔ اس نے ان کے عہدے کے دوران منی رتنا کا اسٹیٹس بھی حاصل کیا تھا۔ محترمہ شرما کو پالیسی اصلاحات سے نمٹنے والی مختلف بورڈ اور کمیٹیوں کے ممبر صدر نشیں کی حیثیت سے بھی نامزد کیاگیا تھا۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ ع ر

U. No.5580



(Release ID: 1928027) Visitor Counter : 82


Read this release in: Telugu , English , Hindi