وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او   کے ذریعہ حیدرآباد میں صنعتوں کے ساتھ ان کی ضرورتوں کو سمجھنے اور ان پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بات چیت


ہندوستان کو خالص دفاعی برآمد کنندہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

Posted On: 28 MAY 2023 11:31AM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او)کی جانب سے 27 مئی 2023 کوتحقیقی مرکز امارت (آر سی آئی)حیدرآباد میں ایک روزہ صنعتی بات چیت اور ذہن سازی کی نشست منعقد کی گئی۔ اس کا مقصدایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ سمیت  تمام دفاعی صنعتوں کو ڈی آر ڈی او کے مختلف صنعت دوست اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری  پیدا کر نے کے ساتھ ان کے خدشات کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا۔ اس تقریب میں 180 سے زائد صنعتوں نے شرکت کی۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کھلے سیشن 'چنتن' کی صدارت کی۔ انہوں نے صنعت کو یقین دلایا کہ ڈی آر ڈی او ان کی ہر ممکن مدد کرے گا اور ہندوستان کو ایک خالص دفاعی برآمد کنندہ بنانے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ایک رہنما کا کردار ادا کرے گا۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے اس طرح کے اقدامات کو مستقل بنیادوں پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ یہ تقریبات ہندوستانی دفاعی پیداوار کے شعبہ کو مکمل خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ایک نئی تحریک فراہم کرتی ہیں۔

 ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹری انٹرفیس اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ (ڈی آئی آئی ٹی ایم) کے ڈائریکٹر جناب ارون چودھری نے ڈی آر ڈی او کے  ہندوستانی صنعتوں کو حمایت دینے والے مختلف اقدامات اور پالیسیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا ۔ انہوں نے پالیسی کی نمایاں خصوصیات کو سامنے لاتے ہوئے صنعت میں ڈی آر ڈی او کے ذریعہ صنعت کو 'ٹیکنالوجی کی منتقلی' کے عمل کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے ترقی اور پیداواری شراکت داروں کے طور پر صنعتوں کے انتخاب کی ضرورت اور عمل کے بارے میں بھی وضاحت کی۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ(ٹی ڈی ایف)اسکیم کی  خصوصیات صنعت کو مناسب طریقے سے سمجھائی گئیں۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او کی پالیسی اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی جانچ کی سہولت کے استعمال کے طریقہ کار اور ہندوستانی صنعت کے ذریعہ ڈی آر ڈی او کے پیٹنٹ کی تفصیلات بھی  پیش کیں۔

ڈی آر ڈی او نے کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی)کے اشتراک سے ،  ایم ایس ایم ای سمیت دفاعی پیداواری اکائیوں  کی پختگی کی پیمائش کے لیے ایک بینچ مارک 'سسٹم فار ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اسسمنٹ اینڈ رینکنگ (ایس اے ایم اے آر)تیار کی ہے۔ تقریب کے دوران، جیو ٹیگنگ اور ٹائم اسٹیمپنگ کے ساتھ ڈیجیٹائزڈ اسیسمنٹ کے لیے ایس اے ایم اے آر اور آئی ٹی سے چلنے والے آن لائن ماڈل پر ایک جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کو رعایتی قیمت پر ایس اے ایم اے آر کی  پیش کش  کر رہا ہے۔

  ایم ایس ایم ای اور بڑے اداروں کے صنعتی شراکت داروں کے ساتھ ساتھ سٹارٹ اپ کاروباریوں نے ڈی آر ڈی او کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں پریزنٹشن دیں۔ انہوں نے موجودہ طریقہ کار اور پالیسیوں کو بہتر بنانے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے طریقے کے لیے قیمتی تجاویز  پیش کیں ۔

میزائل اور اسٹریٹجک سسٹم  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی ایچ وی ایس نارائن مورتی اور پروڈکشن کوآرڈینیشن اینڈ سروسز انٹریکشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر چندریکا کوشک نے دفاعی ماحولیاتی نظام کے تمام شراکت داروں کے ساتھ مزید ہم آہنگی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں ، ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی، ریلائیبلٹی اینڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل رنجیت سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹرز اور سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔

  اس تقریب نے ذہن سازی کے کھلے سیشن کے دوران آتم چنتن اور منتھن کے لیے ایک منفرد آغاز فراہم کیا اور صنعتوں کو اپنے چیلنجوں، توقعات اور موجودہ حالات میں درکار تعاون کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔ کاروبار کرنے میں آسانی کے ویژن کو آگے بڑھانے اور صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے سرے سے طے شدہ فریم ورک بنانے کے لیے بات چیت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5552​​​​​​​



(Release ID: 1927889) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu