سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
وارانسی تقریب میں دِویا کلا شکتی پروگرام کے لیے معزز شخصیات اور معذور فنکاروں کا خیرمقدم کیا گیا
سابق صدر ِجمہوریہ رام ناتھ کووند کا ویژن کامیاب ہوا ، جب دِویا کلا شکتی کے ذریعے معذور فنکاروں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا
سکریٹری راجیش اگروال نے دِویا کلا شکتی پروگرام میں شرکت کی ، دِویانگ فنکاروں کی غیر معمولی کارکردگی کی ستائش کی
Posted On:
27 MAY 2023 9:50PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری ، آئی اے ایس جناب راجیش اگروال نے 27 مئی ، 2023 ء کو وارانسی میں رودراکش سمیلن اور ثقافتی مرکز میں ’ دِویا کلا شکتی ‘ پروگرام کا افتتاح کیا۔
ثقافتی پروگرام ’ دِویا کلا شکتی - معذوری میں قابلیت کا ویژن ‘ میں عوامی نمائندوں، ریاستی انتظامیہ، مختلف این جی اوز، آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان، پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ، یونیورسٹی کے طلباء، سنگیت گھرانے کے نمائندوں، باز آبادکاری کے پیشہ ور افراد اور محکمہ کے فریقین سمیت مختلف شعبوں کے تقریباً 1600 افراد نے شرکت کی اور دِویانگ بچوں اور نوجوانوں کی غیر معمولی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے سی آر سی لکھنؤ نامی تنظیم کے ذریعے ، اس تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
راشٹرپتی بھون اور بال یوگی آڈیٹوریم میں بالترتیب 18 اپریل ، 2019 ء اور 23 جولائی ، 2019 ء کو منعقدہ دو قومی پروگراموں کے بعد، دِویانگ جن کو با اختیار بنانے کا محکمہ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی ہدایت کے مطابق دِویا کلا شکتی کو علاقائی سطح پر لے جا رہا ہے۔ اس ہدایت کے مطابق ممبئی، اروناچل پردیش ، چنئی، نئی دلّی اور گوہاٹی میں پانچ علاقائی ’’ دِویا کلا شکتی ‘‘ پروگرام پہلے ہی منعقد کیے جا چکے ہیں۔
اس بار، چھٹا دِویا کلا شکتی پروگرام وارانسی میں منعقد کیا گیا، جہاں چھ ریاستوں یعنی مغربی بنگال، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے تقریباً 100 فن کاروں نے پروگرام میں حصہ لیا ۔ آج کا پروگرام مذکورہ بالا تمام خطوں کے لوک اور علاقائی رقص کے منفرد امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔
محکمے نے کوریو گرافر اور ڈسپلن اور وقت کی درستگی کے ساتھ ریہرسل کا اہتمام کیا اور ایسے بچوں کی کارکردگی ، اُن ذہنی، تخلیقی اور پوشیدہ صلاحیتوں کی سب سے بڑی مثال ہے ، جسے ان کی بہترین کارکردگی کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تقریب میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی ، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران، تخلیقی شخصیات، ماہرین تعلیم، پرنسپلز اور مختلف معذوری سے متعلق افراد کے لیے کام کرنے والے گروپس شامل تھے۔
جسمانی، بصری، سماعت، فکری معاملات سے لے کر متعدد معذوری اور بولنے سے معذور بچوں اور نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ وہ چاہے آرٹ ہو ، کلچر ہو ، ثقافت ہو ، کھیل کود ہوں یا دیگر کچھ بھی ہو ، سبھی شعبوں میں بہترین کار کردگی کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ معذوری سے متاثرہ بچے اور سامعین وزیر اعظم کے کہے گئے متاثر کن الفاظ ، ’’ دِویانگ باصلاحیت انسان ہیں اور ہم اپنے دِویانگ بہنوں اور بھائیوں کے لیے ایک جامع، قابل رسائی اور مساوی مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ثابت قدمی سے کام کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں ، اُن کی کامیابیاں ہم سبھی کو متاثر کرتی ہیں ‘‘ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
سکریٹری راجیش اگروال نے تمام فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور یہ بتاتے ہوئے کہ اس طرح کی تقریبات باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی ، دِویانگ جن کے تئیں عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے تمام گروپوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما نے تمام معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ اتر پردیش حکومت کے اسپیشل سکریٹری جناب اجیت کمار نے دِویانگ جنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے اندر کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور ہر شعبے میں سرگرمی سے حصہ لیں، چاہے وہ کھیل ہو یا تکنیکی تعلیم وغیرہ۔
وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ جناب ایس راجلنگم نے کہا کہ وہ کاشی کو ایک خوبصورت، صاف ستھرا اور قابل رسائی شہر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 27-05-2023 )
U. No. 5548
(Release ID: 1927845)
Visitor Counter : 141