وزارت دفاع
نائیجیریا کے نو منتخب صدر جناب بولا احمد تینوبو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لئے رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 28-30 مئی 2023 کے درمیان نائجیریا کا دورہ کریں گے
کسی ہندوستانی وزیر دفاع کا مغربی افریقی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے
Posted On:
27 MAY 2023 10:04AM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 28-30 مئی 2023 کے درمیان نائیجیریا کا دورہ کریں گے تاکہ مغربی افریقی ملک کےنو منتخب صدر بولا احمد تینوبو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔ جناب راج ناتھ سنگھ 29 مئی کو ابوجا کے ایگل اسکوائر میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ 28 مئی کو نائیجیریا کے سبکدوش ہونے والے صدر جناب محمدو بوہاری سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ کسی ہندوستانی وزیر دفاع کا نائیجیریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ رکشا منتری کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو استوار کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو دیکھتے ہوئے، وزارت دفاع کے سینئر افسران اور اہم دفاعی پی ایس یوز کی اعلیٰ قیادت جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ہوگی۔ وہ نائیجیریا کی صنعت اور مسلح افواج کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاکہ آلات اور پلیٹ فارمز کی نشاندہی کی جا سکے، جس کے ذریعے ہندوستانی دفاعی صنعت اس ملک کی ضروریات کی سپورٹ کر سکتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق نائیجیریا 50,000ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کا گھر ہے۔ رکشا منتری اس دورے کے دوران ابوجا میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گی۔
ش ح۔ ا ک ۔ ج
Uno5526
(Release ID: 1927661)
Visitor Counter : 178