نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب نسیت پرمانک نے اب تک کے سب سے بڑے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے اتر پردیش حکومت کی کوششوں کی ستائش کی


کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4700 کھلاڑی 21 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں پہلی بار واٹر اسپورٹس کو بھی متعارف کرایا گیا ہے

Posted On: 26 MAY 2023 6:06PM by PIB Delhi

جناب نسیت پرمانک، مرکزی وزیر مملکت، وزارت داخلہ اور مرکزی وزیر مملکت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز (کے آئی یو جی) کی میزبانی کے لیے اتر پردیش حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ بی بی ڈی یونیورسٹی کے میدان میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد کے ایک دن بعد، لکھنؤ میں مختلف مقامات کے دورے کے دوران جناب پرمانک نے یہ بات کہی۔

بی بی ڈی بیڈمنٹن اکیڈمی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نونیت سہگل، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ کھیل، حکومت، اتر پردیش کی موجودگی میں، جناب پرمانک نے کہا، ’’سب سے پہلے میں اتر پردیش حکومت کو کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کی شاندار انداز میں میزبانی کرنے کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے کل کی شاندار افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کیا ہوگا۔ پہلی بار 200 سے زیادہ، درحقیقت 206 یونیورسٹیوں کے 4700 کے قریب کھلاڑی، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں 21 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے۔ پہلی بار، گورکھپور میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں واٹر اسپورٹس کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیز پہلی بار یہ کھیل کسی ریاست کے متعدد شہروں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ 206 یونیورسٹیوں کے کھلاڑی ان گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، بہت سے موجودہ ریکارڈ توڑیں گے، اور نئے سنگ میل طے کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014LEL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023W2V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KPOJ.jpg

کھیلو انڈیا کے بڑے پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں یہ بھی مانتا ہوں کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے ذریعے ان کھلاڑیوں کو جو پلیٹ فارم مل رہا ہے، وہ عزت مآب وزیر اعظم کے تخیل اور وژن کو عملی جامہ پہنانے میں کافی اہم رول ادا کرے گا۔ وزیر اعظم کا وژن ہندوستان کو کھیلوں کا ملک، کھیلوں کا مرکز بنانا ہے۔ میں اس موقع پر اتر پردیش کی حکومت، مقبول وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی کے ساتھ ساتھ اس میں شامل ریاستی حکومت کے تمام افسران کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو ان کھیلوں کو منعقد کرنے کے لیے اتنے جوش و خروش کے ساتھ آگے آئے ہیں، اور جس شاندار طریقے سے انہوں نے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

وزیر موصوف نے وزارت کی طرف سے کیے گئے کئی نئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں، جو پچھلے کے آئی یو جی میں نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ان کھیلوں میں بہت ساری چیزیں پہلی بار کی جا رہی ہیں۔ پوری طرح سے وقف ایک ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ایک ایپ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کو کاغذی کارروائی سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے گا اور چہرہ پہچاننے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ رہائش، داخلہ وغیرہ جیسی چیزوں کا خیال رکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ گیمز کی تکمیل کے فوراً بعد ڈیجی لاکر کی مدد سے ایتھلیٹس اپنے سرٹیفکیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ‘‘

ٹیم کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا، ’’آپ نے وزیر اعظم کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس‘ کے منتر کے بارے میں ضرور سنا ہوگا۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کھیلوں کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، حکومت اتر پردیش کے ساتھ ساتھ تمام عہدیداران اور معاون عملہ کے ساتھ ہی آپ سبھی اور عام عوام، پورے جوش و خروش کے ساتھ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ سب کا پریاس یا سب کی کوششوں کی اس سے اچھی مثال اور کیا ہو گی۔‘‘

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 اتر پردیش (کے آئی یو جی 2022 یو پی)، ہندوستان کے سب سے بڑے کثیر کھیلوں کے مقابلے کا تیسرا ایڈیشن، 25 مئی 2023 کو ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے، باضابطہ طور پر شروع ہونے کا اعلان کیا گیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں لکھنؤ میں 70 منٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تاہم، کھیلوں کے یہ مقابلے گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاتھک (ایس وی ایس پی) اسٹیڈیم میں 23 مئی 2023 کو کبڈی گروپ مرحلے کے میچوں کے ساتھ شروع ہوئے۔ ایونٹ کا پہلا طلائی تمغہ آج اس وقت آیا جب کرائسٹ یونیورسٹی بنگلورو کے باصلاحیت انیش گوڈا نے ایس وی ایس پی اسٹیڈیم میں تیراکی میں 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹ جیتا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5520



(Release ID: 1927608) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi