سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ  ( این ایچ آئی ڈی سی ایل )   اور آئی آئی ٹی   گواہاٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 26 MAY 2023 4:20PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ ( این ایچ آئی ڈی سی ایل )  اور آئی آئی ٹی  گواہاٹی کے درمیان  25 مئی ،  2023  ء کو ایک ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعے  ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کیے گئے۔

اس تعاون کا مقصد آئی آئی ٹی   گواہاٹی کی مہارت کا فائدہ  حاصل کرنا ہے، جو کہ سول انجینئرنگ، سڑک کی تعمیر، منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں اپنے تعاون کے لیے جانا جاتا ہے تاکہ ان شعبوں میں تحقیق اور ترقی  ( آر اینڈ ڈی )    میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ مفاہمت نامے پر آئی آئی ٹی  گواہاٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر پرمیشور کے  ایّر   اور این ایچ آئی ڈی سی ایل  کے منیجنگ ڈائریکٹر  جناب چنچل کمار نے دستخط کیے ۔

حکومتِ ہند کی  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت  سی پی ایس ای ( این ایچ آئی ڈی سی ایل )   انتہائی  شدت والے موسموں اور جغرافیائی  صورتِ حال کے تحت شاہراہوں کی تعمیر کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے اور تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے فعال طور پر اختراعی ٹیکنالوجی کی تلاش اور فروغ دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 5516



(Release ID: 1927583) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu