خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
’خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام‘ اور ’کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے سے متعلق ایکٹ، 2013‘ کا آن لائن تربیتی پروگرام موہالی کے این آئی پی سی سی ڈی ریجنل سنٹر میں منعقد کیا گیا
این آئی پی سی سی ڈی نے ڈائٹ میں ایس سی ای آر ٹی کے اساتذہ کے لیے ’ آن لائن بدسلوکی سے بچوں کی حفاظت ‘ پر ورک شاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
26 MAY 2023 4:50PM by PIB Delhi
آنگن واڑی خدمات اسکیم کے عہدیداروں کے لئے ’ خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام ‘ سے متعلق ایک آن لائن تربیتی پروگرام 23 سے 24 مئی ، 2023 ء کو موہالی کے این آئی پی سی سی ڈی کے ریجنل سنٹر میں منعقد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ، ’ کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے سے متعلق ایکٹ – 2013 ‘ کا ایک اور آن لائن تربیتی پروگرام اسکول کے پرنسپل صاحبان اور انٹرنل کمیٹی کے اراکین کے لیے 25 مئی، 2023 ء کو موہالی میں این آئی پی سی سی ڈی کے ریجنل سینٹر میں منعقد کیا گیا ۔ پروگرام میں کل 62 افراد نے شرکت کی ۔
بچوں کو سائبر کرائم سے محفوظ رکھنے کی خاطر مہم میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، ڈائیٹ میں ایس سی ای آر ٹی کے اساتذہ کے لیے ’ بچوں کو ’ بچوں کو آن لائن بدسلوکی سے محفوظ رکھنے کی خاطر ‘ ایک ورک شاپ 22-24 مئی، 2023 ءکو نئی دلّی کے این آئی پی سی سی ڈی میں منعقد کی گئی ، جس میں 61 اساتذہ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ، ریجنل سنٹر، گوہاٹی اور ریجنل سنٹر بنگلور میں بالترتیب جے جے ایکٹ اور رولز اینڈ ایڈوپشن ریگولیشنز اور پوکسو ایکٹ، 2012 پر آن لائن ٹریننگ پروگرام اور اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5515
(Release ID: 1927582)
Visitor Counter : 167