دیہی ترقیات کی وزارت

جناب گری راج سنگھ نے گرام پنچایت سطح پرڈجیٹل لین کو فروغ دینے کی غرض سے ‘سمرتھ’ مہم کا آغاز کیا


جناب نریندرمودی کی بصیرت افروز قیادت میں نیابھارت ، ڈجیٹل معیشت میں دنیا بھرمیں پہلے نمبرکے طورپرابھررہاہے ، جہاں ایس ایچ جی دیدیاں‘ لکھ پتی دیدیاں’ اور‘سپرلکھ پتی دیدیاں’ بن رہی ہیں :جناب گری راج سنگھ

Posted On: 25 MAY 2023 5:28PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اورپنچایتی راج کے مرکزی وزیرجناب گری راج سنگھ نے آج لکھنؤ میں امرت مہوتسوکے تحت 50ہزار گرام پنچایتوں میں ڈجیٹل لین دین کو فروغ دینے کی غرض سے سمرتھ مہم کاآغاز کیا۔  حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت ، آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت 50ہزار گرام پنچایتوں میں ڈجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے بارے میں سمرتھ مہم چلارہی ہے ۔ یہ مہم یکم  فروری 2023کو شروع ہوئی تھی جو 15اگست 2023تک جاری رہے گی ۔ سمرتھ مہم  کا کلیدی مقصد دیہی علاقوں میں خاص طورپر خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈجیٹل لین دین کوفروغ دینا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VC5K.jpg

مہم کا آغاز کرتے ہوئے ، دیہی ترقی اورپنچایتی راج کے مرکز ی جناب گری راج سنگھ نے  اس بات کی ستائش کی کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ترغیب فراہم کرنے والی قیادت کے تحت اپنی مدد آپ کرنے والے  ، سیلف ہیلپ گروپوں  کے این پی اے سال 2013میں 9.58فیصد سے کم ہوکر اب محض 2فیصد رہ گئے ہیں۔انھوں نے بینکوں پرزوردیاکہ ایس ایچ جی دیدیوں کی قرض سے متعلق  غیرمعمولی کارکردگی کا اعتراف کریں اور ان کی شاندارکارکردگی کے متعلق ان کو قرض کی حصولیابی میں سہولت فراہم کریں ۔ نئی ڈجیٹل معیشت میں بی سی سکھیوں کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے  اوراب جب کہ بھارت وزیراعظم جناب نریندرمودی کی بصیرت افروز پہل قدمیوں کے تحت دنیا بھرمیں پہلے مقام کی طرف بڑھ رہاہے ، وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ بھارت ، خواتین بااختیاربنانے کے معاملے میں بھی عالمی مثالیں قائم کررہاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00295E8.jpg

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بات کو اجاگرکیاکہ  صرف اترپردیش میں  ہی بی سی سکھیوں کے ذریعہ ڈجیٹل لین دین کی تعداد پانچ کروڑ 57لاکھ تک پہنچ گئی ہے ،بی سی سکھیوں نے  نہ صرف یہ کہ سبھی لوگوں تک  گھرگھرجاکر بینکنگ سے متعلق خدمات فراہم کرنے سمیت  ایک بڑی آبادی کوخدمت فراہم کی ہے بلکہ بینکوں کے لئے ان  ہی کی جگہوں کے اندرکم تعداد والے لین دین پرآنے والی لاگت  ختم کرکے بینکوں  کے وسائل میں بھی مدد کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ  اترپردیش سرکارکے ذریعہ گاؤوں میں ڈجیٹل  گرام سچیوالیہ تیارکئے جانے  کے سبب ، سبھی کو بینک سکھیوں کی خدمات سے مستفیدہونے کا بندوبست کیاگیاہے ۔

بی سی سیکھوں کو ان کے‘ سمرتھیہ’کا مظاہرہ کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے ، دیہی ترقی ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کی وزیرمملکت  سادھوی نرنجن جیوتی نے کہاکہ بھارت کی خواتین  سبھی قسم کے کام کرسکتی ہیں ۔ وہ نہ صرف باورچی خانہ کا کام کاج سنبھالتی ہیں بلکہ انھوں نے بینکوں کو بھی ملک کے کونے کونے میں ایسے  پسماندہ اورکمزورشہریوں کے دروازوں تک پہنچادیاہے ، جو ابھی تک بینکنگ کی خدمات سے محروم تھے ۔

بی سی سکھیوں کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے ،اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کے پی موریہ نے کہا کہ آمدنی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ، بی سی سکھیوں نے نہ صرف اپنے گھروں کے اندر بلکہ معاشرے میں بھی ایک باعزت مقام حاصل کرلیاہے ، اور یہ کایاپلٹ اوربڑی تبدیلی بھارت کے گاؤوں میں خواتین کا بااختیاربنانے میں مدد کررہی ہے۔

اس تقریب میں دیہی ترقی اورفولاد کے وزیرمملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے آن لائن موڈ میں شرکت کی ۔ جب کہ اترپردیش سرکار کی  دیہی ترقی کی وزیرمملکت محترمہ وجے لکشمی گوتم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

ممتاز شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمارسنگھ نے دیہی ترقی کی وزارت کے تحت دین دیال انتیودیہ یوجنا –دیہی روزگار سے متعلق قومی مشن (ڈی اے وائی –این آرایل ایم ) کے تحت چلائی جانے والی #SAMARTH مہم اور اس کے لئے مقررکئے گئے سنگ میل کے ساتھ ساتھ ،اب تک حاصل کئے گئے سنگ میل کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔

اس تقریب میں اترپردیش سرکارکے زرعی پیداوارکے کمشنر جناب منوج کمارسنگھ ، دیہی ترقی کی وزارت کے دیہی روزگارکے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ ، جناب راجویندرپرتاپ سنگھ اورحکومت ہند اور اترپردیش سرکاربہت سے دیگرسینیئرافسران نے بھی شرکت کی ۔ ان کے علاوہ سینیئربینکرس اوردیگرمتعلقہ فریق بھی اس تقریب میں شامل ہوئے ۔

اس تقریب میں بی سی سکھیوں کی 75ترغیبی داستانوں پرمشتمل ایک دستی کتاب کابھی اجراء کیاگیا۔ اس کے علاوہ بی سی سکھیوں نے معززحاضرین کے سامنے اپنی زندگیوں میں یکسرتبدیلی لانے والی کامیابی کی داستانیں بھی پیش کیں ۔ اس موقع پر ، بی سی سکھیوں کو بائیومیٹرک پی او ایس مشینیں  بھی تقسیم کی گئیں اورنئی  مقررکی گئیں  بی سی سکھیوں کو تقرری نامے بھی سونپے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WN7U.jpg

لکھنؤمیں منعقدہ اس تقریب میں پورے ہندوستان سے آئیں  تقریبا 1000بی سی سکھیوں نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ ملک بھرسے دیہی روزگارسے متعلق ریاستی مشنوں (ایس آرایل ایمس) اوردیگرمتعلقہ فریقوں نے اس تقریب میں ویب کاسٹ کے توسط سے حصہ لیا، اوراس  تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشرکیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004493M.jpg

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5506



(Release ID: 1927452) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Telugu