وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس کے لیے بیان

Posted On: 24 MAY 2023 4:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم البانیز،

دونوں ممالک کے مندوبین،

میڈیا سے تعلق رکھنے والے دوستوں،

نمسکار!

آسٹریلیا کے میرے اس سفر میں، مجھے اور میرے وفد کی ضیافت اور اعزاز کے لیے، میں آسٹریلیا کے لوگوں کا اور وزیر اعظم  البانیز کا  تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے دوست وزیر اعظم البانیز  کے ہندوستانی دورہ کے دو مہینے کے اندر میرا یہاں آنا ہوا۔  پچھلے ایک سال میں یہ  ہماری چھٹویں ملاقات ہے۔

یہ ہمارے وسیع تعلقات کی گہرائی،  ہمارے خیالات میں ہم آہنگی اور ہمارے تعاون کی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر کرکٹ کی زبان میں میں کہوں، تو ہمارے تعلقات  ٹی-20 موڈ میں آ گئے ہیں۔

ایکسی لینسی،

جیسا آپ نے کل کہا تھا، ہمارے جمہوری اقدار ہمارے تعلقات کی اصل بنیاد ہیں۔ ہمارے تعلقات آپسی اعتماد اور  احترام پر مبنی ہیں۔ آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل ہے۔ کل شام میں نے اور وزیر اعظم البانیز نے ہیرس پارک کے ’لٹل انڈیا‘ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم البانیز کی مقبولیت کو بھی میں نے وہاں محسوس کیا۔

دوستوں،

آج وزیر اعظم البانیز سے بات چیت میں ہم نے اگلی دہائی میں اپنی جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں پر لے جانے  پر بات کی۔ نئے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ پچھلے سال بھارت-آسٹریلیا ای سی ٹی اے نافذ ہوا۔ آج ہم نے سیکا – جامع اقتصادی تعاون کے معاہدہ پر فوکس کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے ہماری تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوطی اور نئی سمت حاصل ہوگی۔ مائننگ اور کریٹکل منرلز کے شعبے میں  اپنے اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے پر  مثبت گفتگو ہوئی۔

قابل تجدید توانائی میں تعاون کے لیے ہم نے ٹھوس  ایریاز کی پہچان کی۔ گرین ہائیڈروجن پر ایک ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ لیا۔ کل آسٹریلیائی سی ای اوز سے مختلف ایریاز میں سرمایہ کاری سے متعلق میری کارگر بات چیت ہوئی۔ اور آج میں بزنس راؤنڈ ٹیبل میں تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی  سے متعلق تعاون پر بات کروں گا۔

آج مائیگریشن اور موبلٹی ایگریمنٹ پر  دستخط ہوا۔ یہ ہمارے زندہ پل کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا۔ جیسے کہ میں نے کل اعلان کیا تھا، لگاتار بڑھتے تعلقات  کے مدنظر، ہم جلد ہی برسبین میں نیا ہندوستانی قونصل خانہ کھولیں گے، اور جیسے آپ نے بھی بنگلورو کا اعلان کیا ہے۔

دوستوں،

آسٹریلیا میں مندروں پر ہونے والے حملوں اور علاحدگی پسند عناصر کی  سرگرمیوں کے بارے میں ہم نے پہلے بھی بات کی تھی، اور آج بھی ہم نے بات کی ہے۔  ہندوستان اور آسٹریلیا کے باہم خوشگوار رشتوں  کو کوئی بھی عناصر اپنے نظریات یا اپنے ایکشن سے  نقصان پہنچائے، یہ ہمیں قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم البانیز نے اس سلسلے میں جو قدم اٹھائے ہیں، میں اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور ساتھ ہی انہوں نے مجھے ایک بار پھر یقین دلایا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت  قدم اٹھاتے رہیں گے۔

دوستوں،

بھارت-آسٹریلیا تعلقات کا  منظرنامہ صرف ہمارے دو ممالک تک ہی محدود نہیں ہے۔ یہ علاقائی استحکام، امن اور عالمی فلاح سے بھی جڑا ہے۔ کچھ دن پہلے، وزیر اعظم البانیز کے ساتھ، ہیروشما میں، کواڈ سربراہ کانفرنس میں ہم نے ہند-بحرالکاہل پر بھی بات چیت کی۔ بھارت-آسٹریلیا تعاون  جنوبی دنیا  کی ترقی میں  بھی فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ وسودھیو کٹمبکم کی ہندوستانی روایت جو پوری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھتی ہے، ہندوستان کی جی-20 صدارت کا بنیادی منتر ہے۔ جی-20 میں ہماری پہل پر آسٹریلیا کی حمایت کے لیے میں وزیر اعظم البانیز کا  تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوستوں،

اس سال، ہندوستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے میں وزیر اعظم البانیز اور آسٹریلیا کے سبھی کرکٹ شائقین کو  ہندوستان آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اُس وقت آپ کو کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیوالی کی چمک اور دھوم دھام بھی دیکھنے کو ملے گی۔

ایکسی لینسی،

اِس سال ستمبر میں جی-20 سربراہ کانفرنس کے لیے آپ کا پھر سے ہندوستان میں استقبال کرنے کے لیے میں بہت ہی پرجوش ہوں۔ ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ!

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5439


(Release ID: 1927006) Visitor Counter : 161