صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ 24 سے 26 مئی تک جھارکھنڈ کا دورہ کریں گی

Posted On: 23 MAY 2023 6:41PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو 24 سے 26 مئی، 2023 تک جھارکھنڈ کے دورے پر رہیں گی۔

24 مئی، 2023 کو صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، رانچی میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح کریں گی۔

25 مئی 2023 کو صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، کھونٹی میں قبائلی امور کی مرکزی وزارت کے ذریعے منعقد خواتین کی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ وہ رانچی کے نامکوم میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، رانچی کی دوسری تقسیم اسناد تقریب میں حصہ لیں گی۔ اسی شام صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو حکومت جھارکھنڈ کے ذریعے رانچی کے راج بھون میں ان کے اعزاز میں منعقد ایک شہری استقبالیہ تقریب میں شامل ہوں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5419


(Release ID: 1926760) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi