وزارت دفاع
ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) کی قیادت میں بھارتی وفد نے ملیشیا میں لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش - 2023 میں شرکت کی
Posted On:
23 MAY 2023 3:08PM by PIB Delhi
ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب ٹی نٹراجن کی قیادت میں ایک بھارتی وفد نے 22-25 مئی ، 2023 ء کے درمیان ملیشیا کے لنگکاوی میں منعقد ہونے والی 16ویں لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش ( لیما 23 ) میں شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (دفاعی پیداوار) نے نمائش کے موقع پر ملیشیا کے وزیر دفاع داتو سیری محمد حسن سے بھی ملاقات کی۔
1991 ء میں قائم کی گئی اور دو سال میں منعقد ہونے والی لیما ایشیا بحر الکاہل میں بحری اور ایرو اسپیس کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے ۔ اس سال کے ایڈیشن میں بھارت سمیت 30 سے زیادہ ممالک کے 600 سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5409
(Release ID: 1926742)
Visitor Counter : 131