نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

جی -20 کے اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ نے پہلی مسودہ پالیسی  کمیونکے جاری کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 22 MAY 2023 5:32PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ اپنی کوششوں میں ایک اہم کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے فخرمحسوس کررہا ہے۔ پالیسی کمیونکے کی  بنیادی سفارشات اور پالیسی ہدایات کا پہلا مسودہ اب عوامی رائے  کے لیے دستیاب ہے۔

ہندوستان کے اسٹارٹ اپ 20  کے چیئرمین ڈاکٹر چنتن ویشنو نے پوری دنیا  کے  فریقوں کو مسودہ دستاویز پر اپنی قیمتی رائے فراہم کرنے کے لئے مدعو کیا ہے تاکہ ان کے اپنے اپنے ممالک کے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے خدشات کو مناسب طریقہ سے ظاہر   کرنے کو یقینی بنایاجاسکے۔

ڈاکٹر چنتن نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ عالمی اسٹارٹ اپ کمیونٹی میں جدت طرازی اور پیشرفت کو فروغ دینے کے لئے  شمولیاتی اور باہمی تعاون پر مبنی فیصلہ کرنے کے عمل کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، ہم اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، سرپرستوں، انکیوبیشن/ایکسیلیٹر مینیجرز، پالیسی سازوں اور دیگر  ماحولیاتی نظام تیار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ جائزہ کے عمل میں  فعال طور پر شامل ہوسکیں۔

خواہش مند  پارٹیاں  اسٹارٹ اپ 20  کی آفیشل ویب سائٹ: https://www.startup20india2023.org کے ذریعے مسودہ پالیسی  کمیونکے اور متعلقہ فیڈ بیک فارم کے بارے میں معلومات  حاصل کرسکتی ہیں ۔ یہ دستاویز اب عوامی جائزے اور رائے کے لیے دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر چنتن نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں اس گروپ کی اجتماعی کوششوں کے لئے  اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے پالیسیوں  کو تشکیل دینے اور وسیع شراکت داری  کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے عالمی سطح پر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر براہ راست اثر پڑے گا۔

ان دستاویزات پر عوامی رائے  دینے کی میعاد  27 مئی 2023 تک   ہے ، جس کے دوران انگیجمنٹ گروپ موصول ہونے والے فیڈبیک کا باریک بینی سے جائزہ لے گا۔ پالیسی  کمیونکے کے حتمی ورژن میں تمام ممالک کے فریقوں سے موصول ہونے والی قیمتی رائے کو  شامل  کیا جائے گا۔

جی 20  کا اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ ا سٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی میں تعاون دینے  کے لیے ایک  سازگارماحول تیارکرنے کے لیے اپنے عزم  کو جاری رکھتا ہے ۔ عالمی فریقوں  کی اجتماعی کوششیں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے بارے میں معلومات:

اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ  جی 20  فریم ورک  کے اندر ایک وقف پلیٹ فارم ہے، جو  مذاکرات میں سہولت پیدا کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو رفتار فراہم  کرنے کے بارے میں توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس گروپ میں مختلف ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ گروپ دنیا میں اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد اور دنیا میں  ماحولیاتی نظام  کی تعمیر کرنے والی پالیسیوں کو فروغ   اور نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایڈیٹرز کے لیے نوٹ:

برائے کرم اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ  کی پیشگی اجازت کے بغیر اس پریس ریلیز میں ترمیم نہ کریں۔ اگر  کوئی سوال ہے تو اس بارے میں، برائے کرم ہمارے میڈیا ترجمان سے رابطہ کریں۔

کانٹیکٹ:

سمیہ یوسف

انوویشن لیڈ (میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز)،

اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ

موبائل: 9319364112

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5387)


(Release ID: 1926493) Visitor Counter : 133