وزارت آیوش

اے آئی آئی اے   نے  یوگ کے بین الاقوامی دن  2023 کی تقریبات کا آغاز کیا

Posted On: 22 MAY 2023 7:18PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے 9ویں  یوگ کےبین الاقوامی دن کے موقع پر اپنی تقریبات کا آغاز کیا ہے ۔  یوگ انسٹی ٹیوٹ، ممبئی  کی ڈائرکٹر، ڈاکٹر ہنسا یوگیندر، کرٹین ریزر پروگراموں کی مہمان خصوصی تھیں۔ این آئی اے جے پور کے وائس چانسلر ڈاکٹر سنجیو شرما اور پرنسپل ڈاکٹر سی وی جے دیون،  آیوروید کالج کے ویدیا رتنم پی ایس  ویریر مہمان ذی وقار تھے۔ اس موقع پر ڈین پی جی: پروفیسر۔ آنند مورے، ڈین گوا: پروفیسر۔ سجاتا کدم، اے آئی آئی اے  کے ایم ایس پروفیسر اننت رامن اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

یوگ کا بین الاقوامی دن 2023  جیسے جیسے قریب آئے گا، انسٹی ٹیوٹ  میں لیکچر سیریز، ورکشاپس، پوسٹر س بنانے کے مقابلے، آسن مقابلے، اور لیہہ اور دہلی میں عام یوگ پروٹوکول کے مظاہرے  سمیت کئی پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔

یوگ پروٹوکول ہر فرد کو اپنے جسم کی لامحدود صلاحیتوں کا پتہ  لگانے  کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کرے گا۔ دیگر سرگرمیاں جیسے لیکچر سیریز، ورکشاپس وغیرہ شرکاء کو یوگ کی گہری سمجھ اور  ہماری روزمرہ کی زندگی میں اس کی اہمیت کے بارے میں مدد کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KDX9.jpg

’’آج کی دنیا میں معلومات جمع کرنا بہت آسان ہے، ہمیں پہلے کی طرح جدوجہد نہیں کرنی پڑتی۔ لیکن کیا آپ سبھی سوچتے ہیں  کہ لوگ اب صحت یاب ہیں، جواب نہیں ہیں، کیونکہ علم کا استعمال نہیں  کیا جارہا ہے۔ آج  ہم جو کچھ سیکھتے ہیں  ، اسے اپناتے  نہیں ہیں۔  ڈاکٹر ہنسا یوگیندر نے کہا،یوگ ہمیں ایک متوازن زندگی گزارنا سکھاتا ہے اور صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنے کے لیے اس کی روزانہ مشق کرنی چاہیے۔‘‘

ڈاکٹر تنوجا نیساری نے کہا، ’’ 21 جون کو ہر سال منایا جانے والا یوگ کا دن  ایک شاندار عالمی تقریب بن گئی ہے، جو اپنی مکمل  تبدیلی کے فوائد کو سرحدوں کے پار پھیلارہا ہے۔ آیوش کی وزارت کے تحت اے آئی آئی اے جسمانی طاقت، صاف ذہن  اور جذباتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے یوگ کی طاقت کو سمجھتا ہے جو  مجموعی طورپر صحت  کے طور طریقوں کو فروغ دینے کے وژن سے اچھی  طرح جڑ گیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’ یوگ آیوروید کا روحانی چہرہ ہے، دراصل  یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو مختلف پہلو ہیں۔‘‘

لیکچر سیریز سرو یوگا انٹرنیشنل  کی  صدر اٹلی کی مشہور انٹونیٹا  روزی کے  ایک سیشن کے ساتھ شروعات ہوگی – وہ ایک سیشن کے دوران حاضرین سے خطاب کریں گی۔ ڈاکٹر روزی کو یوگا کے فروغ اور ترقی میں  نمایاں  خدمات   کے لیے 2019   کا وزیراعظم  ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔

اے آئی آئی اے مربوط تحقیق پر یقین رکھتا ہے اور اس تناظر میں اے آئی آئی اے اور آئی آئی ٹی دہلی نے ’ بھرامری پرانایام کے دوران انویسٹی گیٹنگ  نیورل کوریلیٹس آف ہمنگ بی  ساؤنڈ‘ کے عنوان سے مشترکہ  تحقیق کی ہے۔تحقیق  کا نتیجہ بایومیڈیکل سگنل پروسیسنگ اینڈ کنٹرول میں شائع  کیا گیا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5386)



(Release ID: 1926491) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil