ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 کے تیسرے ماحولیاتی اور آب و ہوا کی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کی میٹنگ 23-21 مئی، 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوگی

Posted On: 20 MAY 2023 4:32PM by PIB Delhi

ممبئی، 20 مئی 2023: تیسرے ماحولیاتی اور آب و ہوا کی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کی میٹنگ 21 سے 23 مئی، 2023 کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔ اس میٹنگ کا بنیادی فوکس موضوع کے ارد گرد ہونے والی بات چیت کو  زیادہ نتائج پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھانے پر ہوگا۔

میٹنگ  کا تین روزہ اہتمام ممبئی کے جوہو میں سمندری ساحل کی صفائی پر  منعقد ایک پروگرام کے ساتھ شروع ہوگا، اس کے بعد ایک دوسرا پروگرام اوشن 20 ڈائیلاگ ہوگا۔ یہ سمندری ساحل کی صفائی کے لیے بیداری  پیدا کرنے اور  ہمارے بحری ساحلوں اور سمندروں کی حفاظت میں مجموعی شراکت داری کے رول پر شہریوں کو حساس بنانے کے مقصد سے کی گئی ایک پہل ہے۔ انڈونیشیا کی صدارت میں منعقد سربراہ اجلاس کے  دوران شروع کیے گئے اوشن 20 پلیٹ فارم کا مقصد  سمندر کے مسائل کے حل کے لیے غور و فکر اور کارروائی کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے تسلسل کو یقینی بنانے اور  آگے کی پہل کی توسیع کرنے کے لیے ہندوستان کی صدارت میں تیسرے ای سی ایس ڈبلیو جی میں اوشن 20 ڈائیلاگ کی میزبانی کرکے سرگرم قیادت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جس کے توسط سے نیلی معیشت (بلیو اکنامی) کے تین اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان دونوں پروگراموں کے انعقاد کا مقصد ایک پائیدار اور ماحولیات کے موافق  نیلی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

میٹنگ کے پہلے دن کے اجلاس میں نیلی معیشت کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا۔ دن کا پہلا اجلاس نیلی معیشت کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی ہوگا۔ اگلا اجلاس پالیسی، گورننس اور شراکت داری پر مرکوز ہوگا، جس میں اختتامی اجلاس نیلی معیشت کے لیے بلیو ڈیفنس میکانزم قائم کرنے پر ہوگا۔ ان اجلاس کے ساتھ ایک پینل مذاکرہ کے لیے بھی تیاریاں کی گئی ہیں، جس کے بعد  سامعین کے ساتھ بات چیت بھی کی جائے گی۔ اس صلاح و مشورہ کا مقصد  سمندروں کی فلاح کی سمت میں کام کرنا اور انہیں ہونے والے نقصان کو دور کرنے اور ہمارے سمندری وسائل کی حفاظت کے لیے باشعور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

تیسرے ماحولیاتی اور آب و ہوا  کی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کی میٹنگ کے اگلے دو دنوں میں وزراء کی سطح پر بیان کے مسودہ پر غور و فکر کیا جائے گا، جس میں جی 20 ممالک کے درمیان اتفاق رائے حاصل کرنے کی سمت میں بات چیت کی جائے گی۔  محدود حاضری والا اجلاس  چوتھی ای سی ایس ڈبلیو جی کے لیے  آئندہ تبصرہ کے ساتھ ختم ہوگا۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت  ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کا مقصد  سمندروں کے مستقل انتظام اور سمندری بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے جدید ترین حل تیار کرنے کے مقصد سے جی 20 ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ میٹنگوں میں لگاتار عالمی کوششوں اور موجودہ منظرنامہ کو سمجھ کر آگے بڑھنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت کو نشان زد کیا گیا ہے۔

تیسری ای سی ایس ڈبلیو جی میٹنگ جی 20 ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے  پائیدار اور لچکدار مستقبل کی کوششوں کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت تمام متعلقین کے ساتھ ترجیحات والے شعبوں میں سے ہر ایک کے تحت نتیجہ حاصل کرنے اور سبھی کے لیے ایک مستحکم اور لچکدار مستقبل حاصل کرنے کے مقصد سے کام کرنے کے مقصد کے ساتھ پرعزم ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5339


(Release ID: 1926009) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil