نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ  22-21 مئی کو کیرالہ کا دورہ کریں گے


نائب صدر کیرالہ قانون ساز اسمبلی کی سلور جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے

نائب صدر انڈین نیول اکیڈمی، ایجھی مالا کا دورہ کریں گے

نائب صدر تلاسیری کے اسکول کا دورہ کریں گے اور اپنی اسکول ٹیچر سے ملاقات کریں گے

Posted On: 19 MAY 2023 5:17PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب جگدیپ دھنکر 22-21 مئی، 2023 کو کیرالہ (ترواننت پورم اور کنور) کے اپنے پہلے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔

نائب صدر 21 مئی کو اپنی آمد کے بعد، سری پدمنابھاسوامی مندر، ترواننت پورم میں پوجا کریں گے۔

اگلے دن یعنی 22 مئی کو نائب صدر جمہوریہ، ترواننت پورم میں کیرالہ قانون ساز اسمبلی کی سلور جوبلی تقریبات کا افتتاح کریں گے، جہاں وہ اجتماع سے خطاب کریں گے اور کیرالہ لیجسلیچر انٹرنیشنل بک فیسٹیول – 2023 کا ایک سووینئر جاری کریں گے۔ قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح 22 مئی 1998 کو ہندوستان کے سابق صدر آنجہانی جناب کے آر نارائنن نے کیا تھا۔

اس کے بعد، نائب صدر جمہوریہ انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایجھی یمالا، کنور جائیں گے، جہاں وہ کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ ہندوستان کے کسی بھی نائب صدر کا آئی این اے کا پہلا دورہ ہے۔

کنور کے دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ اپنی ٹیچر محترمہ رتنا نائر سے تلاسیری  میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ محترمہ نائر نے جناب دھنکر کو اس وقت پڑھایا تھا جب وہ چتوڑ گڑھ میں سینک اسکول کے طالب علم تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5304


(Release ID: 1925571) Visitor Counter : 146


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Tamil