کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بنگلور میں 23 مئی سے 25 مئی 2023 تک تجارت اور سرمایہ کاری کے ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کا انعقاد
ٹی آئی ڈبلیو جی کے دوسرے اجلاس کا افتتاح محترمہ انوپریا پٹیل کریں گی
Posted On:
19 MAY 2023 12:25PM by PIB Delhi
بنگلور میں 23 سے 25 مئی 2023 تک جی -20 کی ہندوستانی صدارت کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کے ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تجارت و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل 24؍ مئی 2023 کو اس میٹنگ کا افتتاح کریں گی۔ اس تین روزہ اجلاس کے دوران جی-20 رکن ممالک، مدعو ممالک، علاقائی اتحادوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ مندوبین ، کثیر فریقی تجارتی نظام کی اصلاحات ، عالمی تجارت سے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار کو مربوط کرنے، لچکدار جی وی سیزترقی اور خوشحالی کے لئے تجارتی سرگرمیوں کی انجام دہی اور تجارت کے لئے کافی ووافی لاجسٹکس کے موضوع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
تجارت اور سرمایہ کاری کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے پہلے دن یعنی 23 ؍ مئی کو تجارت اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک سمینار کے انعقاد کیا جائے گا۔ موضوعات پر ، جن میں تجارت کی شبیہ بہتر بنانے والی ٹیکنالوجی اور ہمہ گیر ترقی کو رفتار دینے میں ٹیکنالوجی کا کردار، پر دو پینل مذاکرات کے دوران گفتگو کی جائے گی۔ اس گفتگو میں اس میدان سے تعلق رکھنے والے ماہرین، ماہرین تعلیم اور اس سے جڑی دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ سیمینار کے بعد ایک گائڈ کی رہنمائی میں شہر کا دورہ کرایا جائے گا، ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا اور جی -20 کے مندوبین کے لئے عظیم الشان عشایہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
24؍مئی 2023 کو ایک ٹیکنیکل اجلاس کے دوران عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او )اصلاحات ، جو کہ ان ترجیحات میں سے ایک ہے، جن پر بھارتی صدارت کے ذریعے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ ان مباحثوں میں ، جیسا کہ مراقش معاہدے اور اس کے کثیر فریقی تجارتی معاہدوں میں وضاحت کی گئی ہے، ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کی مزید توثیق کئے جانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس طرح عالمی تجارتی تنظیم کے کھلے، شمولیاتی اور شفاف کام کاج کی ضرورت کا اعتراف کیا جائے گا۔ اس موضوع پر معلوماتی شراکت دار کے ذریعے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔
دوسرے اور تیسرے دن، کاغذی دستاویزات کے ڈیجیٹل بنانے سے متعلق موضوعات پر پرزنٹیشن دیئے جائیں گے۔ ان موضوعات میں لیڈنگ اور سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے مسودات جو سرحد پار تجارت کے لئے اہمیت رکھتے ہیں، ایم ایس ایم ایز کے لئے میٹا انفارمیشن پورٹل تخلیق کرنے کے لئے ایک ایکشن پلان کی تیاری ، جی وی سیز کی نقشہ سازی کے لئے فریم ورک، میوچوئل ریکگنیشن ایگریمنٹس (ایم آر ایز) اور جی -20 ریگولیٹری ڈائلاگ سے متعلق بہترین طور طریقوں پر کتابچہ کا اجراء شامل ہے۔ یہ موضوعات پہلی ٹی آئی ڈبلیو جی میٹنگ جو کہ 28 سے 30 مارچ 2023 تک ممبئی میں منعقد ہوئی تھی، کے نتیجے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ہندوستان کی جی-20 کی صدارت کے تحت ، مقصد یہ ہے کہ سرمایہ کاری میں عالمی تجارت کو مہمیز دینے اور ترقی کو شمولیاتی اور شفاف بنانے کے لئے موجودہ مواقع سے استفادہ کرنے میں پیش آنے والے چیلنجوں کے معاملے میں ایک باہمی تال میل پیدا کیا جائے۔ اس طرح عالمی پیمانے پر باہمی تعامل پیدا کیا جائے گا، جس سے ایک لچکدار اور پائیدار ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل کے ایک مشترکہ حل کے حصول کی جانب رہنمائی ملے گی۔
***
ش ح ۔ س ب ۔ ک ا
(Release ID: 1925436)
Visitor Counter : 136