امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دلی میں شری دلی گجراتی سماج کے 125 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


جناب امت شاہ نے دلی کے شری شری لکشمی نارائن ٹرسٹ گجرات سینئر سیکنڈری اسکول میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے مجسموں کی نقاب کشائی بھی کی

ملک یا بیرون ملک کوئی ایسی جگہ نہیں ہوگی جہاں گجراتی نہ ہوں اور گجراتی برادری جہاں بھی گئی وہاں اکٹھے رہ کر خدمت کا کام کیا

جناب شاہ نے کہا کہ اس تنظیم نے دلی میں رہنے والے گجراتیوں کو ان کی ثقافت اور تہذیب سے جوڑے رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملک اور سماج کی خدمت کرنے کی ترغیب دینے کا کام کیا ہے؛ انہوں نے اس تنظیم سے جڑے تمام لوگوں کو 125 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بھارت  کی شہرت پوری دنیا میں پھیل رہی ہے

گاندھی جی، سردار ولبھ بھائی پٹیل، مرار جی دیسائی اور مودی جی، ان چاروں گجراتی شخصیات نے بھارت  کی جدید تاریخ میں عظیم کام کیے ہیں اور وہ پورے ملک کا فخر ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کے 9 سال کے دور حکومت میں ملک نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، 2014 میں 11ویں نمبر سے 9 سال بعد آج بھارتی  معیشت دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن چکی ہے

مودی جی کی فیصلہ کن قیادت میں بھارت نے سرجیکل اور فضائی حملے کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ کوئی بھی بھارت کی سرحدوں سے چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتا؛   بھارت  جیسے وسیع ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم مودی جی کی قیادت میں اچھے طریقے سے مکمل ہوئی

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، بھارت  دنیا کا سب سے بڑا موبائل پروڈیوسر، اسٹارٹ اپس میں تیسرا اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے

مودی جی نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو بغیر کسی تشدد کے ختم کرنے کا کام کیا، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی، ساتھ ہی مودی جی نے ملک کی اندرونی اور سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے بہت سے قدم اٹھائے

Posted On: 18 MAY 2023 10:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلی میں شری دلی گجراتی سماج کے 125 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناب امت شاہ نے دلی کے شری شری لکشمی نارائن ٹرسٹ گجرات سینئر سیکنڈری اسکول میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے مجسموں کی نقاب کشائی بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YJHY.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کوئی تنظیم بغیر کسی توقع کے اور بہت سے لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑ کر اپنے قیام کے 125 سال مکمل کر لیتی ہے تو یقیناً اس معاشرے اور تنظیم کی طاقت کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک یا بیرون ملک کوئی ایسی جگہ نہیں ہوگی جہاں گجراتی نہ ہوں اور گجراتی سماج جہاں بھی گیا دودھ میں شکر کی طرح گھل گیا اور خدمت کا کام بھی  کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم نے دلی میں رہنے والے گجراتیوں کو ان کی ثقافت اور تہذیب سے جوڑے رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملک اور سماج کی خدمت کرنے کی ترغیب دینے کا کام کیا ہے۔اس تنظیم سے جڑے تمام لوگوں کو 125 سال مکمل ہونے پر  میں مبارکباد دیتا ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023XG3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AZWI.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ گجراتی سماج نے اپنے لئے قبولیت حاصل کی ہے اور گجراتی ہونے کے باوجود دلی میں رہتے ہوئے گجرات کی روح  کو برقرار رکھنے، اس کی ثقافت کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ اور اسے آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلی میں ہر برادری کے لوگ رہتے ہیں اور گجراتی برادری بھی یہاں مل جل کر سکون سے رہ رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045UEN.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج بھارت  کی شہرت پوری دنیا میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی، سردار ولبھ بھائی پٹیل، مرار جی دیسائی اور مودی جی، ان چاروں گجراتیوں نے بھارت  کی جدید تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کو گاندھی جی کی وجہ سے آزادی ملی، سردار صاحب کی وجہ سے ملک متحد ہوا، مرار جی دیسائی کی وجہ سے ملک کی جمہوریت بحال ہوئی اور نریندر مودی کی وجہ سے بھارت  کا نام دنیا کے سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ان چار گجراتی ہستیوں نے بڑے کام کیے ہیں اور وہ پورے ملک کا فخر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005X50H.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 9 سالہ دور حکومت میں ملک نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب جناب مودی وزیر اعظم بنے تو بھارت  کی معیشت دنیا میں 11ویں نمبر پر تھی اور آج 9 سال بعد بھارتی  معیشت دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن چکی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج آئی ایم ایف سمیت کئی ایجنسیاں بھارت  کی معیشت کو ایک روشن مقام کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی فیصلہ کن قیادت میں سرجیکل اور فضائی حملے کر کے بھارت نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کوئی بھی بھارت کی سرحدوں سے چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ 130 کروڑ لوگوں کے ساتھ بھارت  جیسے وسیع ملک میں کووڈ ویکسی نیشن مہم  بہت اچھے طریقے سے مکمل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006P1NO.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت  دنیا کا سب سے بڑا موبائل پروڈیوسر بن گیا ہے، بھارت  اسٹارٹ اپس کے میدان میں تیسرے، قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو بغیر کسی تشدد کے ختم کرنے کا کام کیا، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی بنائی، جس کے نتیجے میں 9 سالوں میں دہشت گردی کا ایک بھی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی اندرونی اور سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی سب کے ہیں اور سب ان کے ہیں اور یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ت۔ ت ح۔

U- 5289


(Release ID: 1925429) Visitor Counter : 134