سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ 9000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا 29.6 کلومیٹر لمبائی کا ملک کا پہلا ایلیویٹڈ 8  لین ایکسیس کنٹرول دوارکا ایکسپریس وے اپریل 2024  میں تقریباً مکمل ہو جائے گا

Posted On: 18 MAY 2023 3:00PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ملک کا پہلا ایلیویٹڈ 8 لین ایکسیس کنٹرول دوارکا ایکسپریس وے  29.6  کلومیٹر لمبائی کا ہے ، جو 9000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ،وہ  اپریل 2024 میں تقریباً مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 34 میٹر چوڑا ایکسپریس وے ہریانہ میں 18.9 کلومیٹر سنگل ستون پر تعمیر کیا جا رہا ہے  اور یہ دہلی میں 10.1 کلومیٹر طویل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011NR4.jpg

جناب گڈکری آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرجناب   ونے کمار سکسینہ، مرکزی وزیر مملکت جناب جنرل وی کے سنگھ، مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ، رکن پارلیمان جناب پرویش سنگھ ورما اور رکن پارلیمان جناب رمیش بدھوڑی کے ساتھ ایکسپریس وے کا معائنہ کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024J9Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NOHF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X7AT.jpg

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اس ایکسپریس وے کا روڈ نیٹ ورک چار سطحوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور ٹنل، انڈر پاس، گریڈ روڈ، ایلیویٹڈ روڈ اور فلائی اوور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف 3 لین سروس روڈ بنائی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی میں اس ایکسپریس وے پر 3.6 کلومیٹر لمبائی کی ملک کی سب سے چوڑی 8 لین والی سرنگ بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہریانہ اور مغربی دہلی کے لوگوں کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے رابطہ بہتر ہوگا۔

 جناب گڈکری نے ہریانہ میں کہا کہ یہ ایکسپریس وے  ہرسارو کے قریب پٹودی روڈ (ایس  ایچ - 26) کو اور بسائی کے قریب فرخ نگر ( ایس ایچ – 15 اے) کو کاٹے گی،  اس کے علاوہ  یہ گڑگاؤں سیکٹر- 88 (بی)  اور بھرتھال میں  یو ای آر- II  کے قریب دہلی- ریواڑی ریل لائن کو بھی پار کرے گی۔   انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے گڑگاؤں کے سیکٹر 21 کو سیکٹر 88، 83، 84، 99، 113 اور دوارکا کو گلوبل سٹی سے جوڑے گا۔  انہوں نے مزید کہا  کہ  اس پورے ایکسپریس وے میں انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) کی سہولت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5288



(Release ID: 1925418) Visitor Counter : 95