بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گوہاٹی کی سات زیارت گاہوں کو آبی گزرگاہوں سے جوڑا جائے گا


19 مئی 2023 کو آئی ڈبلیو اے آئی ، ایس ڈی سی ایل، اے ٹی ڈی سی اور ڈی آئی ڈبلیو ٹی کے درمیان دریا پر مبنی سیاحتی سرکٹ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے

اس مفاہمت نامے پر آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب  سربانند سونووال کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے

Posted On: 18 MAY 2023 3:12PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)، ساگر مالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی سی ایل)، آسام ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (اے ٹی ڈی سی) اور ڈائریکٹوریٹ آف ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو اے آئی) کے درمیان ،  آسام میں 19 مئی 2023 کو  دریائے برہم پترا پر سیاحتی سرکٹ تیار کرنے  کے  لئے ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے جائیں گے۔ دستخط کی تقریب آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی موجودگی میں کئے جائیں گے۔

یہ پروجیکٹ ساگرمالا پروگرام کے تحت45-40 کروڑ کی ابتدائی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی سی ایل اور آئی ڈبلیو اے آئی  مشترکہ طور پر پروجیکٹ کی لاگت کا 55 فیصد کا تعاون دیں گے جبکہ باقی لاگت اے ٹی ڈی سی برداشت کرے گی۔ ڈی آئی ڈبلیو ٹی نے اس پروجیکٹ کے لیے مندروں کے قریب گھاٹوں کو مفت استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

  یہ ساگرمالا پروجیکٹ گوہاٹی میں واقع کامکھیا، پانڈوناتھ، اشواکلانتا ڈولگووندا، اومانند چکریشور اور اونیتی سترا کے تاریخی مندروں کو جوڑ ے گا۔ یہ سرکٹ ہنومان گھاٹ اُزن بازار سے نکلے گا اور آبی گزرگاہوں کے ذریعے مذکورہ تمام مندروں کو جوڑنے کے لیے اپنے چکر مکمل کرے گا۔ فیری سروس سے ایک سرکٹ مکمل کرنے کے لیے کل سفری وقت 2 گھنٹے سے بھی کم لگنے کی امید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ت۔ ت ح۔

U- 5284


(Release ID: 1925408) Visitor Counter : 120