نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب  صدر جمہوریہ 20 مئی کو چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ پنجاب یونیورسٹی کی 70ویں  تقسیم اسناد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

Posted On: 18 MAY 2023 3:09PM by PIB Delhi

بھارت  کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ 20 مئی 2023 کو چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پنجاب یونیورسٹی کی 70ویں سالانہ تقسیم اسناد  تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ ، جو پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبران اور سینیٹ ممبران سے ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کریں گے۔

نائب صدر، پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن، نان ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سٹوڈنٹس یونین کے اراکین سے بھی بات چیت کریں گے۔

سٹی بیوٹی فل کے اپنے دن بھر کے دورے کے دوران نائب صدر  جمہوریہ پنجاب راج بھون کا بھی دورہ کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ت۔ ت ح۔

U- 5274


(Release ID: 1925376)