وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا


نورتھ اور ساؤتھ بلاک میں متوقع نیشنل میوزیم کے خاکے کا ورچوئل طریقے سے افتتاح

انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کے نشان، گرافک ناول ۔" اے ڈی ایٹ دی میوزیم" انڈین میوزیم کی ڈائرکٹری کورتیہ پتھ کے پاکٹ میپ اور میوزیم کارڈز کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے کہا کہ میوزیم ماضی سے تحریک حاصل کرتا ہے اورمستقبل کےتئیں فرض شناسی سکھاتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں ثقافتی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جارہا ہے

یہ ایکسپو میں ایک متنوع اور متحرک میوزیم تحریک اور ایکو سسٹم کی راہ ہموار کرے گا

Posted On: 18 MAY 2023 5:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انھوں نے نو رتھ اور ساؤتھ بلاک  میں متوقع نیشنل میوزیم کے ورچوئل خاکے کا بھی افتتاح کیا۔ وزیرا عظم نے اس موقع پر پیش کردہ ٹیکنو میلہ ، کنزرویشن لیب اور ایگزبیشن مہوتسو کے حصے کے طورپر 47 ویں انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر منایا جارہا ہے اور اس سال کا بنیادی موضوع ہے۔ " میوزیم۔ پائداری اور بہبود" ۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان جبکہ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر امرت مہوتسو منارہا ہے۔ میوزیم کے عالمی دن کے موقع پر مختلف ٹیکنالوجیز کے استعمال سے تاریخ کے مختلف باب زندہ جاوید ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب ہم کسی میوزیم میں داخل ہوتے ہیں تو ہم ماضی سے جڑ جاتے ہیں اور میوزیم  ٹھوس حقیقتوں کو ہمارے سامنے رکھتا ہے اور اس میں ماضی سے تحریک ملنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے تئیں ذمہ داری کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بنیادی موضوع پائداری اور بہبود آج کی دنیا کی ترجیحات کو اجاگر کرتا ہے اور اس وجہ سے یہ پروگرام زیادہ اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ آج کی کوشش نوجوان نسل کو اپنے ورثے سے بہتر طور پر روشناس کرائے گی۔

وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ آج کا موقع ہندوستان میں عجائب گھروں کے تعلق سے ایک نقطہ آغاز ہوگا۔ آزادی کے امرت کال کے دوران ملک کے پانچ عزائم، پنچ پرن کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی وراثت پر فخر کرنے کو کہا اور کہا کہ ملک میں ایک نیا ثقافتی بنیادی ڈھانچہ پر وان چڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کوششوں میں ہم ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں اور ہندوستان کی ہزار سال پرانی وراثت سے بھی واقف ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے مطلع کیا کہ حکومت ہر ریاست اور معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ دیہی اور مقامی عجائب گھروں کے تحفظ کے لئے خصوصی مہم چلارہی ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دس خصوصی عجائب گھروں کے فروغ کا کام چل رہا ہے جہاں ہندوستان کی جدوجہدآزادی میں قبائلی برادریوں کی خدمات کو لافانی بنایا جائے گا اور یہ قبائل تنوع کی ایک منفرد جھلک ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی ملک اپنے ورثے کو محفوظ کرنے کا کام شروع کرتا ہے دوسرے ملکوں سے قربت پیدا ہوتی ہے اور ہماری وراثت عالمی اتحاد کی علامت بن جاتی ہے۔

وزیر اعظم کی تقریر کے مکمل متن کے لئے یہاں  کلک کریں۔

اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے Channapatna انداز میں ایک پانچ فٹ اونچے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی جو سندھو سرسوتی سبھیتا کی کانسے کی رقاصہ کی طرز پر ہے اور یہ انٹر نیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا نشان بھی ہے۔ اس نشان کو جدید دور کا دوارپال یا دربان سمجھا جاتا ہے جو حاضرین کو انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کے تجربے سے جوڑتا ہے۔

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو آزادی کا امرت مہوتسو کے دورسرے مرحلے کے حصے کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے اور یہ 47 ویں انٹرنیشنل میوزیم ڈے کا بھی موقع ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت کے تحت اور اپنی وراثت پرناز کرنے کے پنچ پرن سے تحریک پاکر ثقافت کی وزارت نے ملک کی ٹھوس اور غیر طبعی دونوں طرح کی وراثت کے فروغ اور تحفظ کے اقدامات کئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس ایکسپو سے ایک فعال اور متنوع میوزیم تحریک کو فروغ ملے گا اور ثقافت کی وزارت جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرکے یہاں آنے والے تمام لوگوں کے لئے اسے ایک یادگار تجربہ بنائے گی۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت "وکاس بھی، وراثت بھی" کے موضوع  پر مسلسل کام کر رہی ہے جہاں ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ پر بھی یکساں توجہ دی جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے کاموں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2014 سے اب تک ہندستانی اصل رکھنے والی  244 سے زائد نوادرات بیرون ملک سے ہندوستان واپس لائے گئے ہیں جن میں سے 231 کو 2014 کے بعد واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2014 سے اب تک ملک میں 145 سے زائد عجائب گھر تیار کیے جا چکے ہیں جو وزارت ثقافت کے تیار کردہ کل عجائب گھروں کا ایک تہائی حصہ ہیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت جناب ارجن رام میگھوال اور ثقافت اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور اللوفر ابوظہبی کے ڈائریکٹر جناب مانویل راباتی بھی موجود تھے۔

لوور ابوظہبی کے ڈائریکٹر جناب مانویل راباتی نے اپنے خطاب میں مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم آج کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو اپنے ماضی کو نہیں جانتا وہ اپنے حال یا مستقبل کو بہترین نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے ملک میں فن اور ثقافت کے فروغ اور تحفظ کی غیر متزلزل حمایت کے لیے ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تقسیم کو ختم کرنے اور سرحدوں کو عبور کرنے میں آرٹ اور کلچر کی طاقت کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کی تنظیم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک دوسرے سے مربوط ہو کر سیکھنے سمجھنے کا ایک پلیٹ فارم ہو سکتا ہے۔ اس جذبے کے تحت جناب مانویل راباتی نے عجائب گھروں کے 8 جدید ماڈلز شیئر کئے جو ایک تحریک کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5269



(Release ID: 1925354) Visitor Counter : 109