بھارت کا مسابقتی کمیشن
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کریڈٹ سوئس گروپ اے جی کے یو بی ایس گروپ اے جی کے ساتھ مجوزہ انضمام کو منظوری دیدی
Posted On:
18 MAY 2023 5:50PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کریڈٹ سوئس گروپ اے جی کے یو بی ایس گروپ اے جی کے ساتھ مجوزہ انضمام کو منظوری دیدی۔
یو بی ایس گروپ اے جی (یو بی ایس) سرمایہ کاری کرنے والا ایک کثیر اقوامی بینک اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جس کی بنیاد سوئزرلینڈ میں رکھی گئی ہے اور وہ عالمی سطح پر فعال ہے۔ یو بی ایس کے کاروبار میں دولت کا انتظام، اثاثہ جات کا انتظام، سرمایہ کارانہ بینکنگ خدمات اور ریٹیل اور کارپوریٹ بینکنگ شامل ہیں۔ ہندوستان میں یو بی ایس کا کاروبار بنیادی طور پر بروکریج خدمات پر مرکوز ہے۔
کریڈٹ سوئس گروپ اے جی (کریڈٹ سوئس) سرمایہ کاری کرنے والا ایک کثیر اقوامی بینک اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جس کی بنیاد سوئزرلینڈ میں رکھی گئی ہے۔ کریڈٹ سوئس عالمی سطح پر فعال ہے اور اس کے کاروبار میں دولت کا انتظام، اثاثہ جات کا انتظام، سرمایہ کارانہ بینکنگ خدمات اور ریٹیل اور کارپوریٹ بینکنگ شامل ہیں۔ ہندوستان میں کریڈٹ سوئس کے کاروبار دولت کے انتظام اور سرمایہ کارانہ بینکنگ خدمات پر مشتمل ہیں۔
مجوزہ انضمام میں یو بی ایس کے باقیماندہ قانونی ادارے (مجوزہ انضمام) کے ساتھ انضمام کے ذریعے یو بی ایس کے کریڈٹ سوئس کا مجوزہ حصول شامل ہے۔
سی سی آئی کا مفصل حکم بعد میں سامنے آئے گا۔
******
U.No:5270
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1925334)
Visitor Counter : 130