پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
حیاتیاتی ایندھنوں کو چارناپسندیدہ متبادل ایندھنوں میں سے کسی ایک متبادل کے انتخاب میں ایک اہم کرداراداکرناہے :پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری
جی -20ملک ، حیاتیاتی تنوع کی پوری صلاحیت کے حصول کی غرض سے اشتراک کرسکتے ہیں
Posted On:
18 MAY 2023 11:46AM by PIB Delhi
پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین نے ایک زیادہ صاف ستھرے ، آلودگی سے مبرا اور زیادہ سرسبز کل کے لئے حیاتیاتی ایندھنوں کے کردار اورحیاتیاتی ایندھنوں کی مکمل صلاحیت کی حصولیابی کی غرض سے جی -20ملکوں کے اشتراک کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ انھوں نے 15مئی 2023کو ممبئی میں توانائی تغیر، کے ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے موقع پراپنی وزارت کی جانب سے الگ سے منعقدہ حیاتیاتی ایندھن سے متعلق عالمی اتحاد کے موضوع پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین نے اپنے کلیدی خطاب میں حیاتیاتی ایندھن کی ابھی تک بروئے کارنہ لائی جاسکی صلاحیت اورآلودگی سے مبرا توانائی کے تغیر، وسیع ترطریق کار، ٹیکنولوجی اورتجارتی لحاظ سے اس کے قابل عمل ہونے اورمالیاتی امور سے متعلق نقطہ نظر پرتوجہ مرکوز کی ۔

پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری ، توانائی تغیر کے ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ سے الگ ‘‘حیاتیاتی ایندھن’’ کے موضوع پرایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے
انھوں نے اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے ، توانائی کی یقینی فراہمی ، رسائی ، اورسستی توانائی اورماحول کو کاربن کے اخراج سے مبرا کرنے کے تمل کو فروغ دینے میں حیاتیاتی ایندھنوں کی اہمیت پرزوردیا۔ جناب جین نے کہا:‘‘ٹیکنولوجی کی ترقی کی بدولت حیاتیاتی ایندھن کے بہت سے متبادل فراہم ہوئے ہیں (یعنی گنّا، مکئی ، زرعی باقیات ، بانس وغیرہ ) اور حیاتیاتی ایندھن کی عالمی منڈی کی مزید ترقی اورحیاتیاتی ایندھنوں کی مکمل صلاحیت کو بروئے کارلانے کے مقصد سے جی -20کے سبھی ملکوں کے درمیان مزید اشتراک سے مدد مل سکتی ہے ۔
اس سمینار میں تیل اورگیس کی صنعت ، بین الاقوامی تنظیموں جیسے آئی ای اے اور بائیوفیوچرپلیٹ فارم ، جی -20ملکوں کے نمائندوں ، صنعتی ادارے جیسے سی آئی آئی اور ایسوچیم ،موٹرگاڑیاں بنانے والے بڑے اداروں ، پروڈیوسروں اور اہمیت کے حامال ٹیکنولوجی فراہم کرنے والوں اوران کی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے گرمجوشی کے ساتھ شرکت کی ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5257
(Release ID: 1925147)
Visitor Counter : 179