سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
اٹھارہ مئی کو ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، رسائی سے متعلق بیداری کا عالمی دن منائے گا
جی اے اے ڈی معذور افراد کو معاشرے کے لئے مفید اور آزاد ممبر کے طور پر حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے ایک بہترین قدم ہے
Posted On:
17 MAY 2023 6:03PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) 18 مئی 2023 کو رسائی سے متعلق بیدار ی کا عالمی دن منائے گا، جس کا مقصد ایک جامع معاشرے کی تشکیل ہے، جس میں معذور افراد کی ترقی اور فروغ کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ تاکہ وہ سرگرم ، محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، بھارتی حکومت کے ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا ایک نوڈل باڈی یعنی ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔ 'شمولیت' کو مرکزی مینڈیٹ کے طور پر رکھتے ہوئے، 65 اداروں/تنظیموں کے ساتھ یہ محکمہ ،جو ڈی ای پی ڈبلیو ڈی سے وابستہ ہے، پورے ہندوستان میں 80 سے زیادہ مقامات پر تقریبات کا انعقاد کرے گا۔ ہر سال مئی کے تیسرے ہفتے کی جمعرات کو منایے جانے والے جی اے اے ڈی کا مقصد ہر ایک کو ڈیجیٹل ویب، سافٹ ویئر، موبائل وغیرہ کے بارے میں بات کرنا، سوچنا اور سیکھنا ہے ،تاکہ مختلف معذوری کے شکار لوگوں کو اس تک رسائی/شامل کیا جاسکے ۔
جی اے اے ڈی کے مقصد سے ہم آہنگ اور معذور افراد کے لیے ٹیکنالوجی کو قابل رسائی اور قابل استعمال بنانے کے مقصد کے ساتھ مذکورہ محکمہ ویب سائٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، موبائل/پی سی کے ساتھ ساتھ بینکنگ نظام، یونیورسل ڈیزائن، ٹیکنالوجیز، اور معذوری کی نمائندگی میں معاونت جیسے موضوعات پر سیمینارز/ویبنارز کا انعقاد کرے گا۔ یہاں تک کہ ڈسٹری بیوشن کیمپس کا انعقاد ایڈز اور تدریسی عمل سے متعلق مواد (ٹی ایل ایم ) کٹس کی تقسیم، نئے ایڈز اور معاون آلات کا استعمال شروع کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے دیگر پروگراموں کے درمیان قابل رسائی مختصر فلموں کا مزید مظاہرہ کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ تمام تقریبات میں ٹیکنالوجی تک رسائی کے شعبے کے ماہرین، تعلیم سے متعلق ماہرین، صنعت کے رہنما، پالیسی ساز اور دیگر شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ ، خود ڈیجیٹل رسائی کے شعبے میں ہزاروں معذور افراد، نیز بہت سے ماہرین، بھی اپنے چیلنجز اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے شرکت کریں گے۔
محکمہ کی جانب سے جی اے اے ڈی کو منانا اور بیداری پیدا کرنا قومی سطح کا جشن ہے ، جو کہ تمام متعلقہ فریقوں کو ایک ہی دن ہندوستان کے متعدد مقامات پر جمع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ڈیجیٹل اور تکنیکی رسائی کے شعبہ کے ساتھ علم، تجربات، خیالات اور نظریات کا اشتراک کیا جا سکے اور تازہ ترین پیش رفت اور رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس طرح یہ جشن پی ڈبلیو ڈی ایس کی ضروریات کے مطابق اداروں کے باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں بہترین طریقوں کے اشتراک کے قابل بھی بنائے گا۔ اس طرح کی یہ کارروائی مارچ 2023 میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام 3 روزہ ویب ایکسیسبیلٹی ورکشاپ کے تسلسل میں ڈیجیٹل رسائی کو مضبوط بنانے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس پختہ یقین کے ساتھ کہ ہر معذور شخص ویب پر پہلے درجے کے ڈیجیٹل تجربے کا مستحق ہے۔ جی اے اے ڈی کا جشن ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کا ایک بہترین قدم ہے ،تاکہ معذور افراد کو معاشرے کے آزاد اور معاشرے کے لئے مفید ممبر کے طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م- ق ر)
U-5255
(Release ID: 1925084)
Visitor Counter : 130