کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف مالدیپ کے درمیان مفاہمت نامے کی منظوری دی

Posted On: 17 MAY 2023 4:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور مالدیپ کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (سی اے مالدیپ) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی۔

تفصیلات:

آئی سی اے آئی اور سی اے مالدیپ کا مقصد اکاؤنٹنگ کے علم، پیشہ ورانہ اور فکری ترقی، اپنے متعلقہ اراکین کے مفادات کو آگے بڑھانے اور مالدیپ اور ہندوستان میں اکاؤنٹنسی کے پیشے کی ترقی میں مثبت طور پر تعاون کرنے کے لیے باہمی اشتراک و تعاون قائم کرنا ہے۔

اثرات:

سی اے مالدیپ کی مدد کرنے کے علاوہ اس مفاہمت نامے سے آئی سی اے آئی ممبران کے مالدیپ میں مختصر سے طویل مدتی مستقبل میں پیشہ ورانہ مواقع حاصل کرنے کے امکانات کو ایک اضافی تحریک ملے گی۔ اس مفاہمت نامے کے ساتھ آئی سی اے آئی اکاؤنٹنسی کے پیشے میں خدمات کی برآمدات فراہم کرکے مالدیپ کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکے گا، آئی سی اے آئی کے اراکین ملک بھر کی مختلف تنظیموں میں درمیانے سے اعلیٰ سطح کے عہدوں پر فائز ہیں اور کسی ملک کی متعلقہ تنظیموں کی فیصلہ/پالیسی سازی کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

فوائد:

یہ مفاہمت نامہ آئی سی اے آئی ممبران کو اپنے پیشہ ورانہ افق کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرے گا اور آئی سی اے آئی کو مقامی شہریوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گا۔ مفاہمت نامے سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط کام کرنے والے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ اس معاہدے سے پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت میں دونوں طرف اضافہ ہوگا اور عالمی سطح پر کاروبار کے لیے نئی جہت کا اعلان بھی ہوگا۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

مفاہمت نامے کا مقصد آئی سی اے آئی اور سی اے مالدیپ کے درمیان اکاؤنٹنسی کے پیشے کے معاملات میں خیالات کے تبادلے، پیشہ ورانہ اکاؤنٹنسی کی تربیت، پیشہ ورانہ اخلاقیات، تکنیکی تحقیق، اکاؤنٹنٹس کی پیشہ ورانہ ترقی کے حوالے سے معلومات کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کا مقصد ایک دوسرے کی ویب سائٹ، سیمینارز، کانفرنسز، طلباء کے تبادلے کے پروگراموں اور دیگر مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جو دونوں اداروں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ دنیا میں اس پیشے کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور مالدیپ میں اکاؤنٹنسی کے پیشے کی ترقی کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ سی اے مالدیپ 135 ممالک میں 180 سے زائد اراکین کے ساتھ اکاؤنٹنسی کے پیشے کی عالمی آواز، انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) کا رکن بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آئی ایف اے سی، سی اے مالدیپ کے لیے سی اے مالدیپ کو آئی ایف اے سی کا رکن بنانے کے لیے تکنیکی مستعدی سے کام کرے گا۔

پس منظر:

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی ایف اے سی) ایک قانونی ادارہ ہے جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1949 کے تحت ہندوستان میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے پیشے کے ضابطے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ آئی ایف اے سی نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے پیشے کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی، اعلیٰ اکاؤنٹنگ، آڈیٹنگ اور اخلاقی معیارات کے میدان میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5232)


(Release ID: 1924862) Visitor Counter : 150