سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نے تعلیم میں معذور لوگوں کو بااختیار بنانے پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا


ریہیبی لیشن کونسل آف انڈیا نے معذور لوگوں کے لیے جامع تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے ورکشاپ کی میزبانی کی

Posted On: 16 MAY 2023 6:24PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے 16 مئی 2023 کو جبل پور میں قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 کے تناظر میں معذوری کے شعبے میں تربیتی اداروں اور انسانی وسائل کے فروغ کی صلاحیتوں میں اضافہ" پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام ریہیبی لیشن کونسل آف انڈیا (آر سی آئی) نے کیا جس کا مقصد معذور لوگوں کو بااختیار بنانا اور قومی تعلیمی پالیسی (نیپ) مجریہ 2020 کے مقاصد کو عمل میں لانا تھا۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی بازگشت کے ساتھ افتتاحی اجلاس کے دوران  معذور افراد کی عزت نفس، انہیں بااختیار بنانے اور وقار فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آر سی آئی کے ویژن دستاویز 2030 کو عمل میں لا کرروزگار پر مبنی خصوصی تعلیمی پروگراموں کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

اس تقریب میں 11 مختلف ریاستوں کے 300 سے زیادہ مندوبین بشمول پالیسی سازوں، خصوصی معلمین اور بحالی کے پیشہ ور لوگوں نے شرکت کی۔ ممبر پارلیمنٹ اور مہمان اعزازی جناب راکیش سنگھ نے جبل پور ضلع میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ معذور لوگوں کو فائدہ مند روزگار کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری اور آر سی آئی کے چیئرپرسن جناب راجیش اگروال،  نے سیکھنے کے تجرباتی عمل، ٹیکنالوجی کے ذریعے ہنر کے فروغ اور جامع تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بہرے پن اور اندھے پن کے شکار بچوں کے لیے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قابل رسائی ورک بک ڈیزائن کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی او کہا کہ اس میں انڈین سائن لینگویج، کیپشننگ اور آڈیو ڈسکرپشن جیسی خصوصیات شامل کی جائیں۔

پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ قائم قانونی ادارہ آر سی آئی، کے پاس تربیتی پروگراموں کو معیاری بنانے، منضبط کرنے اور ان کی نگرانی کرنے، مرکزی بحالی رجسٹر (سی آر آر) کو برقرار رکھنے اور خصوصی تعلیم اور معذوری کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کا اختیار ہے۔ نیشنل ورکشاپ نے نیپ 2020 اور ایچ آر ڈی پروگراموں کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جہاں جامع تعلیم کو فروغ دینے کے لیے لچکدار تعلیم، تجرباتی تعلیم، اور عملی مہارت پر مبنی تعلیم پر توجہ مرکوز کیا گیا۔

آر سی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سبودھ کمار کے شکریے کے کلمات کے ساتھ افتتاحی اجلاس کا اختتام ہوا۔

******

U.No:5195

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1924652) Visitor Counter : 149