محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے ہندوستان کو صاف، صحت مند اور خوشحال بنانے کے خیال پر زور دیتے ہوئے سوچھتا پکھواڑہ 2023 کا اختتام کیا

Posted On: 16 MAY 2023 6:14PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر واقع نئی دہلی میں ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار کی صدارت میں سوچھتا پکھواڑہ 2023 15.05.2023 کو اختتام پذیر ہوا۔

اختتامی تقریب میں ڈاکٹر راجیندر کمار ڈی جی، ای ایس آئی سی نے پندرہ دن کے دوران ملک بھر میں ای ایس آئی سی اداروں کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوچھتا کا نظریہ محض سوچھتا پکھواڑے منانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ ایک مسلسل کوشش ہونی چاہیے جو آہستہ آہستہ ہماری زندگی سے اس طرح جڑ جائے کہ یہ ایک فرد کی عادت بن جائے۔

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن نے 01.05.2023 سے 15.05.2023 تک جوش اور جذبے کے ساتھ سوچھتا پکھواڑہ 2023  منایا جس کا مقصد 'صاف ہندوستان' کے خواب کو شرمندہءتعبیر کرنا ہے۔ ای ایس آئی سی نے اپنے سوچھتا پکھواڑے کے اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے ’صحت مند اور خوشحال ہندوستان‘ کے خیال کو بھی فروغ دیا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام ای ایس آئی سی فیلڈ دفاتر/اسپتال/طبی اداروں کو شاملِ عمل کیا گیا اور ہر سطح پر ملازمین نے اسے کامیاب بنانے کے لیے پندرہ روزہ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ پکھواڑے کے دوران درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں:-

  • حفظان صحت اور صفائی پر سیمینار/ورکشاپ
  • درخت لگانے کی مہم
  • برقی اشیاء کی صفائی، دیکھ بھال اور سروسنگ
  • کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات
  • پرانی فائلوں، ریکارڈز کی صفائی اور متروک فائلوں کو ختم کرنے کے علاوہ ان کی ڈیجیٹائزیشن
  • ای ویسٹج کے لیے مناسب انتظامات
  • صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنا

پکھواڑے کے دوران ای ایس آئی سی کے تمام فیلڈ دفاتر، اسپتالوں اور طبی اداروں میں صفائی کی سخت مہم چلائی گئی۔ ای ایس آئی سی تقریباً 14,000 متروک فائلوں کو ختم کرکے دفتری جگہ کے موثر انتظام میں کامیاب ہوا۔

درج بالا سوچھتا سرگرمیوں کے علاوہ اسپتالوں میں صحت مثلاً متعدی بیماریوں کی روک تھام اور صحت کے فروغ میں صفائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے فوائدسے متعلق مختلف موضوعات پر بینروں/بصری نمائشوں کے ساتھ۔ صحت سے متعلق بات چیت اور بیداری کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹر میں اختتامی تقریب میں محترمہ ٹی ایل یادن، فائنانشل کمشنر، تمام انشورنس کمشنرز، جناب دیپک جوشی، جناب راجیش کمار کیم، جناب رتنیش کمار گوتم، جناب پرانے سنہا اور میڈیکل کمشنرز، ڈاکٹر آر کے کٹاریا، ڈاکٹر آر.ایس. جنگ پنگی، ڈاکٹر دیپیکا گوول اور ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر کے ڈاکٹر کملیش ہریش نے بھی شرکت کی۔

******

U.No:5194

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1924651) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu